بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

اللہ نے جو لکھا ہے وہی ہوگا ،اسد عمر نے اپوزیشن کے احتجاج کو پیالی میں طوفان قرار دیدیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)وفاقی وزیر اسد عمر نے مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج کو پیالی میں طوفان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے خاتمے کی باتیں چھٹی بار کی جارہی ہیں، اللہ نے جو لکھا ہے وہی ہوگا، مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں آئی ہے،

وسط ایشیا کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے، دنیا کو 90 کی دہائی کی غلطی نہیں دہرانی چاہیے۔اسد عمر نے امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کی، سی پیک کے دائرہ کار میں وسعت آتی جارہی ہے، کچھ ممالک نہیں چاہتے کہ سی پیک وسعت پکڑے۔اسد عمر نے کہا کہ آخری سال 800 ارب روپے کا بجٹ کیا گیا تھا، پچھلے سال ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے تھا ، اخراجات زیادہ ہوئے، پچھلے سال ترقیاتی اخراجات سو فیصد ہوئے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کی رفتار تیز کرنے کے لیے کام کررہے ہیں، پچھلے دو سے تین ماہ میں 200 ارب کے پروجیکٹس کی منظوری دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وسط ایشیا کے ساتھ تجارتی تعلقات اہمیت رکھتے ہیں، وسط ایشیا کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے، دنیا کو 90 کی دہائی کی غلطی نہیں دہرانی چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکا اپنے عوام کو بھی بتاسکے گا کہ 20 سال کی سرمایہ کاری ضائع نہیں ہوئی، افغانستان میں کوئی ایک فریق بزور شمشیر نظام چلانے کی کوشش نہ کرے، طالبان کا رویہ مثبت ہے، وہ تعمیری انداز میں دنیا کے ساتھ تعلقات چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مہنگائی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…