پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

غریب عوام کے لیے علاج معالجہ پہنچ سے دور،ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

datetime 22  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ غریب عوام کے لیے علاج معالجہ پہنچ سے دور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے عطائیت پرستی پروان چڑھنے لگی فیصل آباد کی بیشتر آبادی پہلے ہی غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے

کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے غریبوں کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول خواب بن گیا ہے علاج معالجہ بھی غریبوں کی پہنچ سے دور ہو کر رہ گیا ہے تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں غریب عوام کے لیے علاج معالجہ کے لئے بنائے گئے سرکاری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں نہ صرف ادویات کی قلت پائی جاتی ہے بلکہ دیگر اہم سہولیات کا بھی شدید فقدان ہے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی قلت اور ڈاکٹرز کی عدم تعیناتی کی وجہ سے وسائل نہ ہونے پر لوگ نہ صرف تعویز گنڈے کا سہارا لیتے ہیں بلکہ عطائی ڈاکٹروں سے علاج معالجہ کروا کر اپنی زندگیاں بھی گنوا رہے ہیں ہر دوسرا فرد مختلف مسائل کا شکار ہونے کی وجہ سے شوگر اور بلڈ پریشر کے عارضہ میں مبتلا ہو چکا ہے اگر ان بیماریوں کی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جائے تو شرح اموات میں اضافہ ہو جائے گا صحت جیسی بنیادی سہولت عوام کو فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری میں شامل ہے مگر افسوس وطن عزیز کو آزاد ہوئے 70 سال سے زائد کا طویل عرصہ گزر چکا ہے مگر پنجاب حکومت سرکاری ہسپتالوں کو ٹھیک نہ کرسکی سرکاری ہسپتالوں کی صورتحال دن بدن بدتر ہوتی جارہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…