اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں قومی مذہب اسلام نہیں رہے گا، موجودہ حکمران جماعت نے ملکی آئین کو سیکولرازم کی جانب واپس لے جانے کی تیاری کر لی ہے، بنگلہ دیش حکومت کے جونیئر وزیر اطلاعات مراد حسن کا کہنا ہے کہ 1972ء کے سیکولر آئین کی طرف پلٹنے کیلئے نئی ترمیم جلد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی، بغیر کسی رکاوٹ کے اس ترمیم کا ایوان سے منظور ہونے کا امکان ہے اور ایسا کرنے سے بنگلہ دیش کا قومی مذہب اسلام نہیں رہے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ کی حکومت نے شیخ مجیب الرحمٰن کے دیے گئے 1972ء کے آئین کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔