بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت کی مشکلات میں اضافہ، ن لیگ نے احتجاجی جلوسوں کیلئے وقت اور جگہ کا اعلان کر دیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر راناثنااللہ نے پنجاب میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا۔تمام تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں،ان تمام مظاہروں میں عوامی شرکت کو یقینی بنانے اور حکومتی نااہلی،کرپشن،مہنگائی پہ عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی ہدایت کی گئی۔ شیڈول کے مطابق لاہور جین مندر چوک میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج ہوگا۔

مظفرگڑھ میں جامع مسجد شہر والی (مین سٹی)سے ریلی نکالی جائے گی۔مری مال روڈ میں شاہد خاقان عباسی کی زیر قیادت احتجاج ہوگا۔جھنگ میں وقار سی این جی پمپ ایوب چوک میں احتجاج ہوگا۔قصور میں ڈیرہ میاں وسیم اختر شیخ(شہباز خاں روڈ)میں احتجاج ہوگا۔میانوالی میں ریلوے اسٹیشن چوک،خوشاب میں مسلم لیگ (ن) ہاؤس کے سامنے احتجاج ہوگا۔بہاولپور میں جمعہ کے روز فرید گیٹ کے سامنے احتجاج ہوگا۔بھکر میں ضلعی سیکرٹریٹ جھنگ چوک،حافظ آباد میں ضلعی سیکرٹریٹ فوارہ چوک نزد پریس کلب کے سامنے احتجاج ہوگا۔عرفان دولتانہ وہاڑی غلہ منڈی سے بلدیہ تک ریلی نکالیں گے۔22اکتوبر کو جوہرآباد خوشاب میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔22اکتوبر بروز جمعہ ختم نبوت چوک لیہ میں احتجاج ہوگا۔پی ڈی ایم جمعہ کو ملک بھر میں بدترین مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب کے مطابق مختلف شہروں میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین اور کارکنان احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں گے،لاہور میں جین مندر چوک سے سہ پہر3 بجے احتجاجی جلوس کا آغاز ہو گا،احتجاجی مظاہرہ جمعہ کی نماز کے بعد کئے جائیں گے،سرگودہا، خوشاب، میانوالی، بھکر، جھنگ، جوہر آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع اور ڈویڑن میں احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا گیا،

میانوالی میں 24 اکتوبر بروز اتوار 3 بجے سہ پہر ریلوے اسٹیشن چوک سے کمیٹی چوک تک احتجاج ہوگا،بھکر میں 24 اکتوبر کو صبح دن 10 بجے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جھنگ چوک بھکر سے احتجاجی ریلی شروع ہو کر کنگ گیٹ تک جائے گی،سرگودہا میں بھی احتجاجی مظاہرے

ہوں گے،پشاور، سوات، شانگلہ سمیت دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے بعد 3 بجے احتجاج ہوگا،پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کی قیادت میں پشاور میں سہہ پہر 4 بجے احتجاجی مظاہرہ ہو گا،کراچی میں ایمپریس مارکیٹ سے جمعہ کی نماز کے بعد 3 بجے احتجاجی مظاہرہ شروع ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…