اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، سارے معاملات حل ہو چکے ہیں،اپوزیشن کی بنیادی طور پر کوئی سیاسی سوچ نہیں،اپوزیشن کرپشن مقدمات ختم کرانے کیلئے ڈیل چاہتی ہے،
اپوزیشن کی دکان پہلے چلی نہ اب چلے گی،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونگی تو ہمارے ہاں بھی کم ہوجائینگی،پورا ملک سبسڈی پر نہیں چلایا جاسکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ حکومت رواں عشرے کو رحمت للعالمین ؐ کے نام سے منسوب کرچکی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سارے معاملات حل ہوچکے ہیں،اپوزیشن کا کام ہی نقطہ چینی کرنا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آج آٹے اور چینی کی قیمتیں کم ہوئی ہیں،گنے کی بمپر کراپ ہونے جارہی ہے،مستقبل میں چینی کی قیمتیں مزید کم ہونگی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ صرف سندھ میں آٹے کی قیمتیں زیادہ ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن کی بنیادی طور پر کوئی سیاسی سوچ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کرپشن مقدمات ختم کرانے کیلئے ڈیل چاہتی ہے،اپوزیشن کی دکان پہلے چلی نہ اب چلے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے،مولانا کو مشورہ ہے کہ وہ لوگوں کے جلسوں کیلئے رینٹ کا کام شروع کردیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پورا ملک سبسڈی پر نہیں چلایا جاسکتا،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونگی تو ہمارے ہاں بھی کم ہوجائینگی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ احتجاج کرنیوالوں سے پوچھیں کہ رواں سال 12ارب ڈالر کے قرضے کہاں سے واپس کریں۔