اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

لاہور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/ڈی جی خان(این این آئی)لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا، امتحانات میں 2 لاکھ 88 ہزار 617 امیدوار کامیاب ہوئے، جبکہ مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 98.56 فی صد رہا۔میٹرک امتحانات میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 702 طلبہ نے درخواستیں دی تھیں

اور امتحانات میں 2 لاکھ 92 ہزار 836 امیدواروں نے شرکت کی۔میٹرک کے امیدواران کے لیے سپیشل امتحان 11 دسمبر 2021 سے منعقد ہوگا، امیدواران اپنے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ یکم نومبر تک ادا کر سکتے ہیں۔ڈبل فیس کے ساتھ 8 نومبر اور تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم 15 نومبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔چیئرمین لاہور بورڈ کے مطابق کوڈ پالیسی کے تحت نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں میٹرک کے تمام بچوں کو پاس کر دیا گیا ہے جبکہ غیر حاضر بچے فیل ہوئے ہیں۔بورڈ کے مطابق سپیشل امتحان 11دسمبر سے لیا جائے گا، یہ سپیشل امتحان غیر حاضر بچوں اور نمبروں سے ناخوش بچے دے سکیں گے۔علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان بورڈ کے 432 طلبا وطالبات نے 1100 نمبر حاصل کر کے ریکارڈ بناڈالا۔ لیہ پہلے نمبر،مظفرگڑھ دوسرے، ڈیرہ غازی خان تیسرے اور راجن پور چوتھے نمبر پر رہا۔ بورڈ میں 17 ہزار طلبا وطالبات کو 33 فیصد نمبر دے کر پاس کر دیا گیا۔بورڈ میں 98 ہزار طلبا و طالبات نے میٹرک کا امتحان دیا تھا۔ تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کی چیئر پرسن کشور ناہید رانا نے نتائج کا اعلان کیا۔ طلبا وطالبات نے الیکٹو مضامین میں سو فیصد نمبر حاصل کئے جس کی وجہ سے بچوں کے سو فیصد نمبر آئے ہیں۔ طلبا و طالبات کیلئے نتائج ویب سائٹ پر دے دیئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…