جمعہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2024 

آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، مہنگائی بڑھنے کا تناسب یہی رہا تو لوگ فاقوں پر مجبور ہو جائیں گے

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، مکوآنہ (مانیٹرنگ، این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی آٹے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے، اسلام آباد 15 کلو آٹے کا تھیلا جو 980 روپے میں مل رہا تھا اب اس کی قیمت 1120 کر دی گئی ہے،

اس طرح پندرہ کلو آٹے کی قیمت میں 140 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے، ملک کے دیگر شہروں میں بھی مہنگائی کا یہی حال ہے، اگر مہنگائی اسی تناسب سے بڑھتی رہی تو عوام فاقوں پر مجبور ہو جائیں گے، دوسری جانب جڑانوالہ میں محکمہ فوڈ کی ناقص پالیسی کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہونے لگا مارکیٹ میں آٹا 80 روپے فی کلو جبکہ گندم 2350 روپے فی من فروخت ہونے لگی تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ کی جانب سے گندم کا کوٹہ فلور ملز مالکان کو 1950 روپے فی من کے حساب سے جاری کیا جا رہا ہے تاکہ آٹا حکومتی نرخوں میں فروخت کروایا جا سکے لیکن محکمہ فوڈ کی ناقص پالیسیوں کی بدولت کوٹہ صرف فلور ملز کو جاری کیا جا رہا ہے اور آٹا چکیوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے مہنگی گندم خرید کر مہنگے داموں آٹے کی فروخت کر رہے ہیں جس کا خمیازہ عام عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر آٹا چکیوں سے خریدتے ہیں جہاں سے با آسانی آٹا مل جاتا ہے جبکہ آٹا چکی مالکان کو گندم کا سرکاری کوٹہ جاری نہ کرنا عوام کے ساتھ سرا سر زیادتی ہے شہریوں نے تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹا چکیوں کو سرکاری کوٹہ فراہم کیا جائے تاکہ عوام تک سستا اور معیاری آٹا پہنچ سکے

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…