ا سلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے الزام عائد کیا ہے کہ نواز شریف کے اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کیلئے بھی استعمال ہوئے، تمام حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے ،پیپلزپارٹی اور ن لیگ 4 سال اکاؤنٹس کی تفصیل دینے سے بھاگ رہی تھیں، دونوں کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ،
دونوں پارٹیوں کے اکائونٹس کی جانچ پڑتال کی جائے ۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپنے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے جمع کرانے والے لوگ کون ہیں؟ جب چیک کیا تو معلوم ہوا کہ یہ اکاؤنٹس پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ہیں۔انہوںنے کہاکہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم اور ہم سے (ن )لیگ اپنے اکاؤنٹس چھپانا چاہتی ہے۔ فرخ حبیب نے کہاکہ ن لیگ مافیا سے اپنے مفادات کیلئے پیسے لیتی ہے،بلاول بھٹو کو اب معلوم ہو گا کہ ان کی پارٹی کے کتنے جعلی اکائونٹس ہیں،یہ وہی لوگ ہیں جو التواء کے پیچھے چھپتے ہیںانہوںنے کہاکہ نواز شریف کے اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کیلئے بھی استعمال ہوئے،ہم تمام حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کے پارٹی اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ 4 سال اکاؤنٹس کی تفصیل دینے سے بھاگ رہی تھیں،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں۔ وزیر مملکت انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کی جائے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ سٹیٹ بینک کے مطابق پیپلزپارٹی کے 7، ن لیگ کے 12 اکاؤنٹس ہیں،ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اسی گڑھے میں گر گئے جہاں ہمیں گرانا چاہتے تھے۔