پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات کے پانچ سال کے لیے سیاحتی ویزے کی آسان شرائط، غیر ملکیوں کو درخواست دینے کی اجازت دے دی گئی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں شناخت اور شہریت کی وفاقی اتھارٹی نے غیر ملکیوں کو پانچ سال کی مدت کے سیاحتی ویزے کے لیے درخواست دینے کی اجازت دیدی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویزہ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے چار شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے تاہم یہ شرائط بہت آسان ہیں۔ پہلی اور بنیادی شرط یہ ہے کہ

ویزے کے لیے درخواست دینے والے شخص کے بنک میں گذشتہ چھ ماہ کے دوران 4 ہزار امریکی ڈالر کے برابر رقم رہی ہو۔ دوسری شرط اس کی ہیلتھ انشورنس ہے جب کہ پاسپورٹ کی ایک کاپی اورایک رنگین تصویر درکار ہے۔اتھارٹی نے بتایا کہ یہ سیاحتی ویزا تمام قومیتوں کے افراد کے لیے دستیاب ہے، جس کے مطابق کوئی بھی فرد پانچ سال کی مدت کے کئی دوروں کے لیے انٹری پرمٹ حاصل کرسکتا ہے، بشرطیکہ وہ ایک دفعہ 90 دن سے زیادہ کی مدت تک ملک میں رہے۔ سال کا حساب کتاب (پہلے، دوسرے سے پانچویں سال تک)س ویزے کا استعمال کرنے کی تاریخ سے ہوگا۔ اگر کوئی شخص ملک میں 90 دن سے زیادہ قیام کی سالانہ مدت بڑھانا چاہتا ہے۔ایمریٹس ٹوڈے کے مطابق 180 دن سے زیادہ کی مدت تک امارات میں قیام کرتا ہے تو وہ امارات کے اندر قیام کی مدت بڑھانے کی درخواست جمع کر سکتا ہے۔ویب سائٹ پر اس ویزا کے لیے درخواست دہندگان سے مطالبہ کیا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام شعبوں خاص طور پر پیشے، والدہ کا نام،زیر استعمال فون، ای میل اگر کوئی ہے اور مکمل پتا فراہم کریں۔ درخواست گذاروں کو تمام معلومات درست دینا ہوں گی۔ معلومات میں غلطی پر درخواست مسترد کردی جائے گی۔امارات کی سمارٹ حکومت نے اپنے الیکٹرانک پورٹل کے ذریعے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے تمام قومیتوں کے لیے ملٹی انٹری سیاحتی ویزوں کا نظام متعارف کرایا ہے۔

زائرین اور سیاحوں کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کی ہیں اور ملک میں سیاحت کے شعبے کی مدد کی ہے۔ اس طرح یہ دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں سے ایک کے طور پر اپنی پوزیشن کو بڑھا رہا ہے کیونکہ ویزے بغیر گارنٹر، متعدد دوروں اور پانچ سال کی مدت کے ہوں گے۔ ویزہ ہولڈر کو ہر بار 90 دن تک ملک میں رہنے کی اجازت دی جائے گی۔اتھارٹی نے اشارہ کیا کہ متحدہ عرب امارات سنگل یا ایک سے زیادہ داخلے والے سیاحتی

ویزے جاری کرتا ہے جہاں قلیل مدتی سیاحتی ویزا ملک میں 30 دن کے قیام کی اجازت دیتا ہے، جبکہ طویل مدتی سیاحتی ویزا 90 دن کے قیام کی اجازت دیتا ہے۔ سنگل سیاحتی ویزا ملک چھوڑنے کی ضرورت کے بغیر دو بار بڑھایا جا سکتا ہے۔انہوں نے متحدہ عرب امارات میں سیاحتی ویزے کے لیے درخواست دیتے ہوئے خبردار کیا کہ کچھ ایسے افراد ہیں جنہیں اس کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف مجاز ممالک کے شہری ہی سیاحتی ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…