ملک کے اکثر شہروں میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ، محسن پاکستان کی خواہش پوری ہو گئی

10  اکتوبر‬‮  2021

بہاولپور (این این آئی) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے فوت ہونے سے کچھ روز قبل لوگوں سے اپیل کی تھی اور خواہش کا اظہار کیا تھا کہ جب وہ فوت ہو جائیں تو ان کی نماز جنازہ جگہ جگہ پڑھی جائے، اس پر پورے ملک کے اکثر شہروں میں لوگوں نے محسن پاکستان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی، ضلع بہاولپورمیں پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے نماز جنازہ پڑھائی۔ جماعت اسلامی کے کارکنوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے تحت پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ لاکھا مسجد کھوکھر محلہ کے باہر ادا کی گئی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم پی اے عبدالوحید قریشی نے غائبانہ نماز جنازہ کی امامت کی، غائبانہ نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمدخان، نائب امراء عبدالقیوم شیخ، ڈاکٹر سیف الرحمن، جنرل سیکریٹری ظہیر الدین شیخ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالباسط خان، زون کینٹ کے امیر مشتاق احمد خان، زون آفندی ٹاؤن کے امیر عامر فاروق، معید شیخ ایڈوکیٹ، حنیف شیخ اور جماعت اسلامی کے کارکنوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی سندھ و سابق رکن سندھ اسمبلی عبدالوحید قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے لیے انتہائی افسوسناک اور عظیم سانحہ ہے۔ عبدالقدیر خان کا انتقال پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل غمزدہ ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر قدیر خان نے مسلمان ممالک کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت سے نواز کر مسلم دنیا کو مضبوط کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے

پاکستان کے لیے جو خدمات سر انجام دیں انہی کی بدولت آج ہم آزادی کی فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسے مسلمان سائنسدان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ یہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پاکستان سے محبت تھی کہ وہ عیش و عشرت کی زندگی چھوڑ کر پاکستان آئے اور پاکستان کے لیے وہ خدمات سر انجام دیں جس کا

پاکستان اور عوام تا قیامت مقروض رہیں گے۔ نماز جنازہ کے بعد محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کے لیے دعا مغفرت بھی کی گئی۔ اس کے علاوہ تلہ گنگ، چکوال، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے علاوہ بیشتر شہروں میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…