بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

کنگ خان کے بیٹے آریان کو منشیات پہنچانے کا شبہ این سی بی نے شاہ رخ خان کے ڈرائیور کو طلب کر لیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2021 |

ممبئی (این این آئی)منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کے موبائل کی چیٹ کا ریکارڈ دیکھتے ہوئے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے ڈرائیور کو تفتیش کیلئے طلب کر لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی کی جانب سے شاہ رخ کے ذاتی ڈرائیور کو پوچھ گچھ اور بیان ریکارڈ کروانے کیلئے بلایا گیا۔رپورٹ کے مطابق

این سی بی نے آریان خان کے موبائل چیٹ کا ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد شاہ رخ خان کے ڈرائیور کو طلب کیا۔دوسری جانب بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان نے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی میں ممنوعہ نشہ آور اشیاء لے جانے اور پینے کا اعتراف کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کروز شپ پر تلاشی کے دوران تفتیشی افسر نے آریان خان اور ارباز مرچنٹ سے سوال کیا کہ کیا ان کے پاس کوئی نشہ آور چیز ہے؟ سوال کے جواب میں ارباز مرچنٹ نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس چرس ہے جو انھوں نے جوتوں میں چھپائی ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بعد ازاں ارباز مرچنٹ کی جانب سے زپ لاک بیگ نکالا گیا جس میں سیاہ رنگ کا ایک مادہ موجود تھا، ڈی ڈی کٹ سے تجربے کے بعد برآمد اشیا کے چرس ہونے کی تصدیق ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز مرچنٹ سے 6گرام چرس برآمد ہوئی، دوران تفتیش ارباز مرچنٹ نے بتایا کہ وہ آریان خان کے ساتھ منشیات کا استعمال کرتے رہے ہیں۔دوسری جانب آریان خان نے بھی تفتیش کے دوران چرس پینے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کروز شپ پارٹی پر بھی ارباز مرچنٹ سے برآمد کی گئی منشیات استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…