فیصل آباد(آن لائن) اسلا م آبا د میں جو ہوا ئیں گر دش کر رہی ہیں وہ میڈ یا پر نہیں آ رہی، سلیکٹڈ وزیر اعظم کو لا نے وا لے خو د پر یشا ن ہیں،اس کا جا نا ٹھہر گیا ہے نوا ز شریف کو آنے سے کو ئی نہیں رو ک سکتا جب وہ چا ہیں گے آجائیں گے، موجودہ حکومت کو لانے والوں کو اس بات کا علم ہو چکا ہے کہ حکومت کا زیادہ تر نشانہ غریب عوام ہیں،
لہذا اب بھی وقت ہے کہ حکومت کو گھر بھیج کر پاکستان کے اندر فری اور شفاف الیکشن کروائیں جائیں، ہم اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے اور کوشش کریں گے کہ سیاسی عمل کے ذریعے مقاصد حاصل کئے جائیں،اگرحکومت نے اس میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی تو سیاسی جماعتیں مزاحمت سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ یہ بہت بڑ ا فراڈ ہے کہ موجودہ وزیراعظم عمران خان جس نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ایک کڑوڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دیں گے، تین سال بعد بھی لوگوں کو گھروں سے بے گھر اور ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کو بے روزگار کر چکے ہیں، 16اکتو بر کو فیصل آبا د میں پی ڈی ایم کا جلسہ تا ریخ سا ز ہو گا تما م رکا رٹو ں کے با وجو د کا رکن جلسہ گا ہ پہنچے گے،انتظامیہ نے جلسہ میں رکاوٹ ڈالنے یا دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں پانی چھوڑنے کی کوشش کی تو پورے شہر کو جلسہ گاہ بنا دیں گے،آن لائن کے مطابق گذشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام 16اکتوبر کودھوبی گھاٹ فیصل آباد میں ہونے والے جلسہ عام کے سلسلہ میں اتحاد میں تمام جماعتوں رہنماؤں رانا ثناء اللہ خان،مولانا عبدالغفور حیدری،سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم اوردیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ جعلی اور سلیکٹڈ حکومت کا وجودسوائے مہنگائی،غربت،بے روزگاری، بے حیائی کے سواء کچھ نہیں ہے،
عوام کو پتہ ہے کہ ان کے پیچھے کونسی طاقتیں ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ موجودہ حکومت کو سہارا دینے والے اس ملک و قوم پر رحم کریں،موجودہ حکومت کو ایک دن دینا بھی قوم پر ظلم ہوگا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ ملک میں ہر طر ف کر پشن،مہنگا ئی،بے روز گا ری،آقا پر وری کا
با زار گر م ہے،اسلا م آبا د ٹا ؤٹو ں کی آواز بن چکا ہے یہا ں سیکٹری سے لیکر ایسیسٹینت کمشنر اور ڈی ایس پی سے لے کر آر پی او تک عہدوں کی بو لیا لگ رہی ہے،سر کا ری دفتر میں رشوت کا یہ عا لم ہے،سرکا ری دفتروں میں ہزا روں رو پے رشوت وصو ل کی جا رہی ہے ،ہما را مقصد اور نصب عا لین کسی سے جھگڑا یا لڑا ئی نہیں
ہے ہم ملک میں فری اینڈ فیئر الیکشن چا ہتے ہیں وہ ہمیں اگر وفا ہمت سے ملتے ہیں تو بھی ٹھیک ہے اور اگر ہمیں مزا حمت کر نے کی ضرو رت پیش آتی ہے تو ہم اس کیلئے بھی تیا ر ہے جمیشد اقبا ل چیما جو انہو ں نے کر نا تھا وہ کر چکے ہیں اب وہ مہنگا ئی کی فکر چھو ڑے اب وہ حسا ب دینے کی تیا ری کرے انشا ء اللہ جب عوامی
حکو مے آئے گی وہ حکو مت کو ریلیف فرا ہم کریں گی،پیپلز پا رٹی اگر پی ڈی ایم کے مشورے پر عمل کر تی تو آج ہم کو یہ دن نہ دیکھنے پڑ تے موجودہ حکومت کو لانے والوں کو اس بات کا علم ہو چکا ہے،کہ حکومت کا زیادہ تر نشانہ غریب عوام ہیں، لہذا اب بھی وقت ہے کہ حکومت کو گھر بھیج کر پاکستان کے اندر فری الیکشن جو ہیں
کروائیں جائیں،اور ہم اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے اور کوشش کریں گے کہ سیاسی عمل کے ذریعے مقاصد حاصل کئے جائیں، اور اگرحکومت نے اس میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی تو سیاسی جماعتیں مزاحمت سے بھی گریز نہیں کریں گے،جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے
کہاکہ یہ بہت بڑ ا فراڈ ہے کہ موجودہ وزیراعظم عمران خان جس نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ایک کڑوڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دیں گے، تین سال بعد بھی لوگوں کو گھروں سے بے گھر اور ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کو بے روزگار کر چکے ہیں،اب فیصل آباد کی ذمہ داری ہے کہ عوام باہر نکلیں اور موجودہ حکومت سے جان
چھڑائیں،انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان جس طرح جلسہ عام کے انتظامات کر رہی ہے مجھے یہ لگتا ہے کہ یہ فیصل آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد اور گردونواح میں رابطہ مہم تیزی سے جاری
ہے، مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان ہی نہیں بلکہ تمام جماعتیں اس جلسہ کی میزبان ہیں لیکن مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان جلسہ کے تمام تر انتظامات مکمل کر چکی ہے، مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم سیاسی امور اور جلسہ کے کنوینئر چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے جلسہ میں رکاوٹ ڈالنے یا
دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں پانی چھوڑا کی کوشش کی تو پورے شہر کو جلسہ گاہ بنا دیں گے،انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ضلع اور سٹی اور اس کی تمام تحصیلوں سے ہزاروں کی تعداد میں مرکزی جمعیت اہلحدیث اور اہلحدیث یوتھ فورس سمیت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تمام جماعتوں کے کارکن شریک ہوں گے اور فیصل آباد کی تاریخ کا
سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شہری اور ضلعی انتظامیہ کو اس جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے حوالے سے تحریری طور پر درخواست دے رکھی ہے اگر کسی قسم کا کوئی معاملہ ہوا تو اس کی ذمہ داری موجودہ انتظامیہ ہوگی لہذا ہم درخواست کرتے ہیں کہ ہم پر امن لوگ ہیں اور یہ سیاسی عمل ہے اور عوام کو یہ حق حاصل
ہے کہ وہ اپنا احتجاج یا اپنے مسائل کو سیاسی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے سڑکوں پرنکلیں۔ ہمیں امید ہے کہ آپ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔پریس کانفرنس میں مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، ناظم ذیلی تنظیمات ڈاکٹر عبدالغفور راشد، ضلعی ناظم قاری محمد ارشد، میڈیا کوارڈینٹر حافظ محمد شفیق
کاشف، خالد محمود اعظم آبادی، مولانا ساجد فاروقی، مولانا عبدالشکور رضوی، رانا علی عباس، فقیر حسین ڈوگر، شیخ اعجاز احمد، اسرار احمد منے خاں، میاں ضیاء الرحمن، قاری محمد حنیف بھٹی، رانا تنویر قاسم، ملک محمد نواز، حافظ عمر فاروق ارشد، عبدالصمد معاذ، حاجی شاہد قیوم، شیخ محمد اسحاق، محمد امین فاروقی،حافظ عبدالغفار مکی ودیگر بھی موجود تھے ۔