لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مستحق بچوں کو تعلیمی وظائف دینے کا اعلان کردیا۔او لیول کی آن لائن ایجوکیشن کے حوالے سے نجی تعلیمی ادارے نے مقامی ہوٹل میں ایکسپو کا انعقاد کیا جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے والد
محمد اعظم کے ہمراہ شرکت کی۔ بابر اعظم نے مستحق بچوں کے لیے اپنے والد کے نام سے محمد اعظم اسکالرشپ کا اعلان کیا۔ بابر اعظم کے مطابق مستقبل آن لائن ایجوکیشن کا ہے، بچوں کو تعلیم کی طرف بھرپور توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ ایک کامیاب انسان بن سکیں۔