بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

آریان خان کی درخواست ضمانت این سی بی نے اپنا فیصلہ بھی سنا دیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)آریان خان کی درخواست ضمانت دائر پر این سی بی نے اپنا فیصلہ بھی سنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ادارہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) مبینہ طور پر آج عدالت میں آریان خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواستِ ضمانت پر رہائی ملنے کی مخالفت کرے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی کی جانب سے

آج عدالت میں پوری کوشش کی جائے گی کہ آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت نہ مل سکے۔دوسری جانب بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو 2اکتوبر کی رات کروز شپ پر جاری ایک پارٹی سے منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں انسدادِ منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔این سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے تمام افراد اور دو منشیات فروش مبینہ طور پر ایک دوسرے سے واٹس ایپ پر رابطے میں تھے اور چیٹ میں کوڈ ورڈز کا استعمال کرتے تھے۔این سی بی نے سٹی کورٹ کے سامنے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آریان خان اور اس کیس کے سلسلے میں گرفتار دو دیگر افراد کی واٹس ایپ چیٹس میں چونکا دینے والا مواد سامنے آیا ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر منشیات کی سمگلنگ کو ظاہر کرتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی 4 دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ان مقدمات میں انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق آریان خان کو این سی بی نے نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کے سیکشن 8سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے۔ اگر آریان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 6 ماہ سے لے کر 10 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔سیکشن 20 بی گانجا، چرس اورڈرگز رکھنے کا کیس ہے اور اس کیس میں 20 سال تک کی سزا ہوتی ہے لہذا اگر آریان خان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 20 سال تک کی سزاہونے کا قومی امکان ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…