منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 85 روپے کی سطح پر واپس لائی جائیں، گڈز ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پہیہ جام ہڑتال کر دی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور،لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی)آل گڈزٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا نے پہیہ جام ہڑتال کر دی، ٹرانسپورٹرزکا کہنا ہے کہ 2018 میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 85 روپے تک تھی،انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اسی سطح پر واپس لائی جائیں،آل گڈز ٹرانسپورٹ کے جنرل سیکرٹری سکندر خان کا کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج کو آج تین دن ہوگئے ہیں لیکن حکومت نے تاحال رابطہ نہیں کیا،

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہڑتال کا دائرہ پورے ملک میں پھیلا دیں گے۔ دوسری طرف آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے عہدیداران چوہدری عاطف گجر، چوہدری گل شیر وڑائچ، چوہدری بشارت وڑائچ، ماجد زمان اعوان، چوہدری مزمل حسین، حاجی امتیاز، حاجی ظفر، چوہدری اعجاز گجر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ مہنگا ئی عوام کیلئے کورونا سے زیادہ خطر نا ک ثا بت ہورہی ہے،پٹرول کے بعد بجلی کی قیمتو ں میں اضا فہ عوام کو خود کشیاں اور معا شی پہیہ جام کرنے کا سبب بنے گا،ٹا ئر مہنگے، پٹرول،ڈیزل مہنگا،ٹیکسو ں کی بھرمارکے باوجود موجودہ حکومت معیشت سمیت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ بجلی، گیس، پٹرول اور ٹیکس ریٹ کی موجودہ سطح پر کاروبار چل سکتا ہے نہ ہی غریب کا گھرچلانے کے قا بل رہاہے، تحریک انصا ف حکومت قوم کی حالت پر رحم کھائے اور آ ئے روز عوام پر مہنگائی بم بر سانے سے باز آ جائے۔ انہو ں نے کہا کہ ہم آ ئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے ملک بھر سے اوور لو ڈ نگ کے خا تمے کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں مگر بد قسمتی سے عدالتی فیصلے کے باجود ریا ستی ادارے اوور لوڈ نگ کے جن کو قابوکر نے میں ہر جگہ ناکام ہو چکے ہیں، ہم حکومت وقت سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ قومی شاہراہوں کو بچانے کیلئے اوور لوڈنگ کے خا تمے کیلئے کرداردار کرے، اوور لو ڈ نگ قومی شاہراہو ں کو نقصان پہنچانے کے سا تھ حادثات کا سبب بن کرکئی گھرانوں کے چراغ گل کرچکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…