جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پرآگیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی اور لاہور کی فضا مضر صحت قراردے دی گئی، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں جمعرات کوپہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر رہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی اور لاہور کی فضا

مضرصحت ہے، جمعرات کی صبح 10 بجے کی فہرست میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر موجود رہا۔لاہور میں آلودہ ذرات کی مقدار 163 اور کراچی میں 154پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دنیا کے آلودہ شہروں میں بھارت کا شہر دہلی دوسرے نمبر پر موجود ہے۔درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، 301 سے زائد درجہ ، خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسم خزاں کے آغاز کے ساتھ ہی ہوائوں کے رخ میں تبدیلی آجاتی ہے، ہوائوں کے رخ میں تبدیلی کے باعث فضا میں کہر رہتا ہے، اکتوبر میں جنوب مغرب سے چلنے والی سمندری ہوائوں کی رفتار میں کمی آجاتی ہے دن میں شمال اور شمال مغرب سے خشک ہوائیں چلتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…