بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران صاحب اس سوچ سے یہ سیاہ قانون لائے ہیں کہ تمام سیاسی مخالفین کو جیل میں بند کر دیں اور کوئی ان کی لوٹ مار پر سوال نہ کرے ، ن لیگ نے نیب صدارتی آرڈیننس کو مسترد کر دیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نیب صدارتی آرڈیننس کو قطعی طورپر مسترد کرتی ہے، یہ بدنیتی پر مبنی ہے ،کالے قانون کی مذمت کرتے ہیں، اس کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔ اہم پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا سیاسی انتقام کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے قانون بدلا گیا جس سے ملک میں مزید انارکی،

افراتفری اور انتشار پھیلے گا۔پارٹی کی قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے، اس ڈریکونین لاء کو ہر قانونی فورم پر چیلنج کیا جائے گا۔کالا قانون عدلیہ کی آزادی پر کھلا حملہ ہے۔آرڈیننس جاری کرکے پارلیمان کی بے توقیری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا یہ آرڈیننس نہیں، این آر او ہے جو تین سال کے کالے کارنامے اور چوریاں چھپانے کے لئے عمران صاحب لائے ہیں ۔چئیرمین کی تقرری کے حوالے سے جو ترمیم کی گئی ہے وہ بددیانتی کی بدترین مثال ہے۔ججوں کی تقرری اور تبادلے کا اختیار ایگزیکٹو نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے ۔آرٹیکل 175 اور 203 کے عدلیہ کی آزادی کے آئینی اصول کی خلاف ورزی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا ملک بھر میں جج لگانے کا اختیار اپنے ہاتھ میں لینے کی عمران صاحب کی سازش مسترد کرتے ہیں۔اس غیرقانونی اور عدالتی فیصلوں سے صریحا انحراف پر مبنی اقدام کودوٹوک طورپر مسترد کرتے ہیں۔نیب نیازی گٹھ جوڑ کو مزید طول دینے کے لئے مخصوص ترامیم کیں گئیں ۔150 سو سال پرانے قانون شہادت کے اصولوں کو بائی پاس کر کے مرضی کے ججوں سے سیاسی مخالفین کو دنوں میں سزائیں دلوائی جائیں گی ۔ضمانت کے مقدمات میں کسی کی ضمانت نہیں ہوسکے گی۔جتنی رقم کا الزام لگے گا، اسی مالیت کے مطابق بڑی رقم کا ضمانتی مچلکہ بھرنا ہوگا جس کا مقصد سیاسی مخالفین کی ضمانت کے عمل کو ناممکن بنانا ہے۔ 15 ارب کے جھوٹے الزامات لگا کر 30 کروڑ پر

آنے والے سیاسی انتقام کی اندھیرنگری قائم کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا عمران صاحب اس سوچ سے یہ سیاہ قانون لائے ہیں کہ تمام سیاسی مخالفین کو جیل میں بند کر دیں اور کوئی ان کی لوٹ مار پر سوال نہ کرے ۔اتنے سنجیدہ اور حساس معاملے پر آرڈیننس کے ذریعے بنیادی نوعیت کی قانونی تبدیلیاں لاقانونیت ہے، ڈٹ کر مخالفت کریں گے۔یہ اپوزیشن لیڈر اور پارلیمنٹ سے مشاورت نہ کرنے کا عمران صاحب نے غیرقانونی طریقہ دریافت کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…