اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے بجلی کے صارفین کو نومبر سے فروری کے دوران گزشتہ برس کے مقابلے میں بجلی کے زیادہ استعمال پر فی یونٹ 5 سے 7 روپے تک ڈسکاؤنٹ ملے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں
حماد اظہر نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کا سیزنل پیکج منظور کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رہائشی یا کمرشل بجلی کے صارفین کو نومبر سے فروری کے درمیان پچھلے سال انہی مہینوں کی نسبت اضافی بجلی استعمال کرنے پر 5 سے 7 روپے فی یونٹ تک ڈسکاونٹ ملے گا۔