منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ایف بی آر نے پینڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں کی معلومات اکٹھی کرنا شروع کردیں

datetime 5  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پینڈورا پیپرز میں شامل 700 کے قریب پاکستانیوں کے بارے معلومات اکٹھی کرنا شروع کردی ہیں اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے ایف بی آر کو پاکستان ریونیو آٹومیشن کے تعاون سے پینڈورا پیپرز

میں شامل پاکستانیوں کی شناخت کرکے انکم ٹیکس گوشواروں کے ریکارڈ کی چھان بین کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ایف بی آ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر پینڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں کے ناموں کی فہرست کا ابتدائی جائزہ لیاجارہا ہے اور پینڈورا پیپرز میں جن پاکستانیوں کے نام آئے ہیں پہلے مرحلے میں انکی شناخت کی جائے اور انکا سراغ لگا کر ایف بی آر اور پرال کے پاس موجود ڈیٹا بینک کے ساتھ کراس میچنگ کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پینڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں کی شناخت کرکے انکے انکم ٹیکس گوشواروں میں دی جانیوالی ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ظاہر کردہ اثاثوں کی چھان بین کی جائے گی جن لوگوں نے اپنے انکم ٹیکس گوشواروں میں بیرون ممالک اثاثے ظاہر کیے ہونگے اور باہر بھجوائی جانیوالی رقم پر ٹیکس ادا کیا گیا ہوگا تو انکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جائے گی مگر جن لوگوں کے انکم ٹیکس گوشوارے ہی موجود نہیں ہونگے یا جن کے انکم ٹیکس گوشواروں کے ساتھ جمع کروائی جانیوالی ویلتھ اسٹیٹمنٹس میں پینڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے اثاثے ظاہر نہیں کیے گئے ہونگے تو انکے خلاف کاروائی کی جائے اور انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت قانونی کاروائی کرتے ہوئے انہیں چوری کردہ ٹیکس کے برابر 100 فیصد جرمانے کیے جاسکیں گے اور جائیداد و اثاثے ضبط کرنے کے ساتھ قید کی سزائیں بھی دی جاسکیں گی۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…