منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کور کمانڈر کانفرنس کا بھارتی ملٹری کے گمراہ کن پروپیگنڈا کا شدید نوٹس ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا بڑا اعلان

datetime 5  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاء نے بھارتی ملٹری کے گمراہ کن پروپیگنڈا کا شدید نوٹس لیتے ہوئے واضح کیاہے کہ بھاری قربانیوں سے حاصل امن تباہ نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے،مقصد بات چیت اور عالمی تعاون سے

افغانستان میں دیرپا امن و.استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 244 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی، کورکمانڈر کانفرنس میں تبدیل ہوتی ہوئی علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال بالخصوص بارڈر منیجمنٹ اور داخلی سیکیورٹی پر بات چیت کی گئی، کانفرنس کے شرکاء نے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں ناکام بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر غور کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ بھاری قربانیوں سے حاصل امن و استحکام کو تباہ کرنے کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے، کانفرنس کے شرکاء نے بھارتی ملٹری کے گمراہ کن پروپیگنڈا کا شدید نوٹس لیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یہ بے بنیاد پروپیگنڈا بھارت کی فرسٹیشن کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ پروپیگنڈا درحقیقت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت بھارت کے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، کانفرنس کے شرکاء نے افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال اور انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ بامقصد بات چیت اور عالمی تعاون سے افغانستان میں دیرپا امن و.استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔آرمی چیف نے فارمیشنزکی آپریشنل تیاریوں کو سراہا، انہوں نے غیرملکی افواج کیساتھ تربیتی مشقوں کے انعقاد پر اظہار اطمینان کیا، پاک فوج نے حال ہی میں مختلف ممالک کے افواج کے ساتھ انسداد دہشتگردی کی مشترکہ مشقیں کی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…