لاہور ( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سےآ ئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرینگے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع پرردعمل دیتے
ہوئے کہا کہ چئیرمین نیب کی تقرریآ ئینی عمل ہے اور اس پر عمل آئین اور قانون کے مطابق ہی عمل ہونا چاہیے۔صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) نے مزید کہا کہ میرے ساتھ حکومت کی جانب سے کسی بھی سطح سے رابطہ نہیں کیا گیا، چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے ا?ئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرینگے۔