منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پنڈورا لیکس میں جس فلیٹ کا ذکر ہے وہ کیسے خریدا؟ لیفٹیننٹ جنرل (ر) شفاعت شاہ نے سب کچھ بتا دیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ شفاعت اللہ شاہ نے کہا ہے کہ پنڈورا لیکس میں ان کے جس فلیٹ کا ذکر آیا ہے وہ انھوں نے لاہور میں ایک پلاٹ بیچ کر خریدا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک بیان میں شفاعت اللہ شاہ نے کہا کہ برطانوی قانون کے مطابق آف شور کمپنی کے

ذریعے برطانیہ میں جائیداد کی خریداری قانونی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی جائیداد کا آرمی حکام کو بتا رکھا تھا اور اسے اپنے ٹیکس ریٹرن میں بھی ظاہر کیا تھا، اس فلیٹ کی جتنی قیمت بتائی جا رہی ہے اس سے نصف تھی، اس فلیٹ کا اکبر آصف سے کوئی تعلق نہیں۔انھوں نے کہا کہ ان تحقیقات میں ایک غیرملکی صحافی بھی شریک تھیں جو حال ہی میں دو برس بھارت میں مقیم رہیں اور پاکستانی فوج کے افسران کو بدنام کرنا ’را‘ کا معمول رہا ہے۔آئی سی آئی جے کے مطابق جنرل ریٹائرڈ شفاعت اللہ شاہ کی بیوی نے 2007 میں ایک آف شور کمپنی کے ذریعے 12 لاکھ ڈالر کا ایک فلیٹ حاصل کیا، یہ جائیداد ان کی اہلیہ کے نام اکبر آصف کی آف شور کمپنی نے خریدی تھی جو مشہور فلم مغل اعظم کے ہدایت کار ’کے آصف‘ کے صاحبزادے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…