بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

میں جب روضہ رسول ؐکی جالی مبا رک کو چو منے لگا تو عر بی پو لیس نے مجھے پیچھے دھکیل دیا، ابرار الحق نے حیران کن واقعہ سنا دیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021 |

گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ کھوٹے سکے مدینے میں چلتے ہیں ، اس کی بڑی مثال میری اپنی ذات ہے ،ایک مرتبہ میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب گیا اور جب میں نے مدینہ میں روزہ رسول کی جالیوں کے پاس جا کر انہیں چومنا چاہاتو وہاں

موجود شرطوں نے مجھے بازئوںسے زبردستی پیچھے کی جانب سے دھکیل دیااور پھر خدا کی ذات نے وہ معجزہ بھی دکھایا جب میں پاکستان واپس پہنچا تو چند روز بعد چوہدری شجاعت ایک ماہ کے لئے وزیراعظم بن گئے اور میں ان کو مبارکباد دینے کے لئے ان کے پاس پہنچا تو وہ عمرے پر جانے کی باتیں کررہے تھےتو میں نے بھی ان سے کہاکہ میں بھی آپ کے ساتھ چلوںگا اور پھر میں وزیراعظم کے وفد کے ہمراہ عمرے کی سعادت کے لئے گیااور مدینہ شریف میں روزہ رسول پر حاضری ہوئی تو ہمارے لئے روزے کے دروازے کھول دئیے گئے تھے اور میں روزہ رسول کے اندر تھااور وہاں میری کیفیت ایسی تھی کہ میں بیان نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے ایک معجزہ ہی تھا کہ ایک وقت میں مجھے جالیوں کو ہاتھ نہیں لگانے دیا گیا اور دوسری مرتبہ میں وزیراعظم کے ہمراہ احترام سے روزہ کی زیارت کی اور وہاں پر موجود برتنوں کو بوسہ دیا ۔ انہوںنے کہاکہ یہ میری زندگی کا یادگار لمحہ تھا جس کو میںکبھی بھی فراموش نہیں کرسکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…