منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

رمیزراجہ کی تاجروں کیساتھ بیٹھک،ٹیموں کے سکیورٹی مسئلے کا مستقل حل تلاش کرلیا گیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل ٹیموں کے سکیورٹی مسئلے کا مستقل حل تلاش کرلیا ہے جبکہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کراچی میں تاجروں کے ساتھ بڑی بیٹھک کی۔ذرائع کے مطابق نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب فائیوسٹار ہوٹل بنانے پر مشاورت کی گئی جبکہ معروف کاروباری شخصیات نے پی سی بی کو ہوٹل بناکردینے کی پیشکش کردی ہے

جبکہ انٹرنیشنل ٹیموں کو مستقبل میں انھیں ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا ۔ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل بننے سے غیر ملکی ٹیموں کے سکیورٹی تحفظات دور ہوجائیں گے جبکہ بھارت سے معاشی مقابلے کے لیے تاجروں کی مدد لینے کا فیصلہ بھی ملاقات میں کیا گیا۔دوران ملاقات تاجروں نے پی سی بی کو بھارت سے کرکٹ میں مقابلے میں ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرادی ہے۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نے معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی سے ملاقات کی، چیئرمین رمیز راجہ نے کہا میں عقیل ڈھیڈی بھائی کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کے جیسے لوگوں کی ہمیں ضرورت ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ ہم کرکٹ اکانومی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، عقیل کریم نے وعدہ کیا ہے یہ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے، ہم نے انھیں بتایا کہ کس طرح یہ ہماری مدد کر سکتے ہیں، اور آگے چل کر ہم عقیل بھائی کو 100 فی صد انوالو کریں گے۔عقیل کریم ڈھیڈی نے اس موقع پر کہا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمارے پاس آنے پر ہم بھی رمیز راجہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، بڑے عرصے بعد چیئرمین صاحب بزنس کمیونٹی سے ملنے آئے ہیں۔انھوں نے کہا میں سمجھتا ہوں اب پاکستان کی کرکٹ تبدیل ہو جائے گی، رمیز راجہ ہمارے پاس آئے اب ہم ان کے پاس جائیں گے، اس سلسلے میں بہت سارا کام ہوگا، اور وہ کام آج سے شروع ہوں گے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز کے آغاز سے کچھ دیر قبل سکیورٹی مسائل کا بہانہ بناکر دورہ منسوخ کردیا تھا اور ٹیم اپنے وطن واپس لوٹ گئی تھی جبکہ انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…