بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

عامر لیاقت کے بعد ایک اور رکن قومی اسمبلی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے کراچی سے ایک اور رکن قومی اسمبلی نے ایم این اے کی نشست سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا سے بھی ایک رکن قومی اسمبلی کا استعفی آنے کا امکان ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں

ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہاہے کہ کراچی سے منتخب رکن اسمبلی شکور شاد جنہوں نے اپنی محنت اورعمران خان کی محبت میں بلاول بھٹو زرداری کو شکست دی انہوں نے بھی قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے،ڈاکٹر عامر لیاقت نے مزید کہاہے کہ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے ایک رکن استعفی آج یا کل ارسال کردیں گے نام نہیں بتا سکتا۔کراچی سے منتخب رکن اسمبلی جنہوں نے اپنی محنت اورعمران خان کی محبت میں بلاول بھٹو زرداری کو شکست دی انہوں نے بھی قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، خیبر پختونخواہ سے قومی اسمبلی کے ایک رکن استعفی آج یا کل ارسال کردیں گے نام نہیں بتا سکتا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی نشست سے استعفا دے دیا ہے۔ ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشست سے اپنا استعفی وزیراعظم عمران کو بھیج دیا ہے۔قواعد و ضوابط کے مطابق استعفی سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جانا چاہیے۔ عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سے استعفا ارسال کردیا ہے اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو۔ خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنے مستعفی ہونے کی فی الحال کوئی وجہ بیان نہیں بتائی تاہم وہ حکومتی پالیسیوں سے ناخوش نظر آتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…