لاہور (آن لائن) پنڈورا پیپر کے انکشافات کے بعد پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ یہ وہی کمپنی اور وہی فلیٹ ہیں جو پندرہ سال سے ڈکلیئر ہیں۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایف بی آر کے سامنے تمام اثاثے ظاہر کیے ہوئے ہیں۔مزید کہنا تھا کہ پندرہ سال سے الیکشن کمیشن کو بھی اثاثے ظاہر کیے ہوئے ہیں۔ہر دفعہ اسی کمپنی کو آف شور لیکس قرار دے دیا جاتا ہے۔