بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

2023 کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی جیت ہوگی، حمزہ شہباز

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاول پور(آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنماء اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 2023 کے الیکشن کی مسلم لیگ ن کی جیت ہوگی، تبدیلی حکومت سے نیا پاکستان تو نہیں بن سکا عوام چار سالوں میں سوال کررہی ہے کہ پرانا پاکستان ہی واپس لوٹا دیں، قوم میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی راہ تک رہی ہے، شریف خاندان کے خلاف دن رات کرپشن کا راگ الاپنے والے نیازی کے ہاتھ کچھ نہیں لگا،

حکومت 32 پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکی، آج کسان، مزدور اور نبے روزگار نوجوان پریشان ہیں، فارن فنڈنگ کیس کا جب چھٹہ کھلے گا، رنگ روڈ، آٹا اور چینی سکینڈل جب سامنے آئیں گے تو نیازی کو بچانے والا کوئی نہیں ہوگا، آج پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے ہے،جھوٹی حکومت کے حساب کے دن قریب ہیں،پی ٹی آئی کی حکومت ایک عذاب کی طرح پاکستان پر مسلط ہے، عمران نیازی عوام تمہیں اٹھا کر باہر پھینکنے کے لیے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاول پور میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں حمزہ شہباز کا بہاول پور آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، ورکر کنونشن منی جلسہ میں تبدیل ہوگیگا، کارکنوں کی ایک بڑی تعداد دیکھ کر حمزہ شہباز نے 2023 کے الیکشن کی جیت کی نوید بھی سنا دی۔ سابق صوبائی وزیر ملک اقبال چنڑ کے گھر منعقد کیے جانے والے ورکرز کنونشن میں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، حمزہ شہباز نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف چوتھا سال مکمل ہونے کو آیا، پچاس لاکھ گھر اور نوکریاں دینے کی بجائے غریب کے گھر تجاوزات کے زمرے میں گرائے جارہے ہیں لیکن بنی گالا کو کوئی کچھ نہیں کہتا، جتنا پیار اور استقبال بہاول پور میں دیا گیا جس سے لگتا ہے میں اپنے گھر میں ہوں، تبدیلی حکومت سے نیا پاکستان تو نہیں بن سکا عوام چار سالوں میں سوال کررہی ہے کہ پرانا پاکستان ہی واپس لوٹا دیں،

آج قوم میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی راہ تک رہی ہے، سات مرتبہ پیٹرول کی قیمت بڑھا چکے ہیں، ہمارے دور میں پیٹرول 65 روپے لیٹر تھا، آج بھی ملک خداداد میں کتنے ہی لوگ بھوکے سوتے ہیں، آج کتنے ہی گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، دوائیوں کے ریٹ غریب کی پہنچ سے دور ہوگئے ہیں، سات مرتبہ پیٹرول

کی قیمت بڑھا چکے ہیں، ہمارے دور میں پیٹرول 65 روپے لیٹر تھا، آج بھی ملک خداداد میں کتنے ہی لوگ بھوکے سوتے ہیں، آج کتنے ہی گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، دوائیوں کے ریٹ غریب کی پہنچ سے دور ہوگئے ہیں، ان حالات میں عمران نیازی عوام تمہیں اٹھا کر باہر پھینکنے کے لیے تیار ہیں، شریف خاندان کے خلاف دن

رات کرپشن کا راگ الاپنے والے نیازی کے ہاتھ کچھ نہیں لگا، 32 سو ارب روپے کا ڈیولمنٹ فنڈ مسلم لیگ ن نے خرچ کیا،حکومت 32 پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا، کسانوں آج بجلی جو سات روپے تھی 23 روپے ہوگئی،یوریا کی قیمت دوگنی سے زیادہ ہے،آج کسان کے پیٹ پر موجودہ حکومت نے لات ماری ہے، آج کسان،

مزدور اور نبے روزگار نوجوان پریشان ہیں، فارن فنڈنگ کیس کا جب چھٹہ کھلے گا، رنگ روڈ، آٹا اور چینی سکینڈل جب سامنے آئیں گے تو نیازی کو بچانے والا کوئی نہیں ہوگا، آج پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے ہے، جنوبی پنجاب کے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر 2023 کے الیکشن کی جیت کی نوید ہے، شہباز شریف کا بنایا

ہوا کدنی ہسپتال میں پچاس کامیاب آپریشن ہوچکے ہیں،نواز شریف حکومت کے منصوبوں کا فیتہ کاٹ رہے ہیں، ہم نے جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانے کا جھوٹا وعدہ نہیں کیا تھا، ہم نے صوبہ بہاول پور بنانے کا وعدہ کیا تھا جسکے لیے قرارداد بھی اسمبلی سے منطور کرائی تھی، نیازی نے جھوٹ بولا کہ بہاول پور صوبہ بنائے گا، مسلم لیگ ن

بہاول پور صوبہ بحالی کی بھرپور سپورٹ کرتی ہے، شہباز شریف نے بہاول پور کی عوام کے لیے نوکریوں کا علیحدہ کوٹہ رکھا تھا، موجودہ جھوٹی حکومت کے حساب کے دن قریب ہیں،پی ٹی آئی کی حکومت ایک عذاب کی طرح پاکستان پر مسلط ہے۔قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنماء اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی بہاول

پور آمد پر کارنوں نے جگہ جگہ استقبالی کیمپ لگا کر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شاندار استقبال کیا، مقامی لیگی قیادت کے ساتھ ساتھ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مسلم لیگ ن عطا تارڑ بھی حمزہ شہباز کے ہمراہ تھے، حمزہ شہباز بہاول پور آمد پر مختلف سیاسی لیگی راہنماؤں کے گھروں میں جہاں فوتگیاں ہوئی تھیں اظہار تعزیت کے لیے بھی گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…