منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

مفتی تقی عثمانی نے عمر شریف کا نماز جنازہ پڑھانے کی درخواست قبول کر لی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) لیجنڈ اداکار عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر نے کہا ہے کہ پاکستان ، بھارت سمیت دنیا بھر میں بسنے والے پرستاروں کی دعائوں کی وجہ سے عمر شریف علاج کیلئے جرمنی تک پہنچے تھے ،اب وہ جس سفر پر روانہ ہو رہے ہیں انہیں اس میں آسانی کیلئے اپنے پرستاروں کی دعائوں

کی اسی طرح ضرورت ہے ، شکر گزار ہوں کہ سندھ حکومت نے عمر شریف کی عبد اللہ شاہ غازی کے مزارکے احاطے میں تدفین کی آخری خواہش کو بھی پورا کیا ہے۔ جرمنی سے جاری ویڈیو بیان میں زریں عمرنے کہاکہ میں وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، مرتضیٰ وہاب ، وسیم بادامی،ڈاکٹر طارق شہاب ،جرمنی کے سفیر ،قونصلر جنرل اورجس جس نے بھی اس کڑے وقت میں ہماری مدد کی ان کی انتہائی مشکور ہوں ۔انہوں نے کہا کہ عمر شریف بزرگان دین سے انتہائی لگائو رکھتے تھے اور ان کی خواہش تھی کہ دنیا سے جانے کے بعدانہیں صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں دفن کیا جائے، اس حوالے سے سندھ حکومت سے درخواست کی گئی جسے منظور کر لیا گیا ہے ،میری مفتی تقی عثمانی سے بات ہوئی ہے وہ عمرشریف کی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔ زریں عمر نے روتے ہوئے کہاکہ میری جب سے عمر شریف کے ساتھ شادی ہوئی ہے میں ہرجگہ ان کے ساتھ جاتی تھی ،وہ اس سفر میں بھی مجھے اپنے ساتھ لے جاتے ،مجھے اکیلے چھوڑ کر کیوں سفر پر روانہ ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…