جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بطور پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی تنخواہ اور مراعات کیا تھیں؟ جان کر آپ کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی

datetime 30  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے مستعفی ہونے والے وسیم خان کو کیا کیا مراعات ملتی رہیں ان کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق وسیم خان

کو بطور چیف ایگزیکٹو پی سی بی ساڑھے 26 لاکھ روپے کے پرکشش پیکج ،فائیو اسٹار مراعات اور مکمل اختیارات کے ساتھ پی سی بی میں لایا گیا تھا۔غیر ملکی دوروں میں انہیں 600 ڈالرز اور انگلینڈ میں 900 ڈالرز کا یومیہ الاؤنس ملتا تھا۔وسیم خان پاکستان کے ایک بااثر کرکٹر کے دوست ہیں۔ ان کے لیے سب سے بڑا دھچکہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے پاکستان کے دورے کی منسوخی تھی۔وسیم خان نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں وارِک شائر، سسیکس اور ڈربی شائر کی نمائندگی کی اور پانچ سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں بھی بنائیں۔وہ لیسٹر شائر کاؤنٹی کے چیف ایگزیکٹو بھی رہے۔ دو ڈھائی برس کے دوران وہ انگلینڈ اور دوسرے ممالک کے کرکٹ بورڈز کے حکام سے ذاتی دوستی اور تعلقات کا ذکر زور شور سے کرتے رہے۔وہ ہمیشہ یہی کہتے تھے کہ یہ ٹیمیں ان کے ان کرکٹ بورڈز سے ذاتی تعلقات کی وجہ سے پاکستان آرہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…