اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ہم موبائل کمپنیوں کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کو سراہتے ہیں۔ اوپو مینوفکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کیلئے حکومت پاکستان مکمل تعاون فراہم کریگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اوپو موبائل کے سی ای او سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات میں پاکستان اوپو سی ای او نے کمپنی کی پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کے بارے میں آگاہ کیا۔ سی ای او اوپو پاکستان نے کہا اوپو کمپنی پاکستان میں موبائل مینوفکچرنگ پلانٹ لگائے گی، 5 ملین موبائل فون سیٹ سالانہ پاکستان میں تیار کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کمپنی پاکستان میں تیار شدہ موبائل درآمد کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے، پاکستان میں موبائل فون کی جدید ٹیکنالوجی منتقل کرنے کیلئے ریسرچ سینٹر بھی بنایا جائے گا۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ہم موبائل کمپنیوں کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کو سراہتے ہیں۔ اوپو مینوفکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کیلئے حکومت پاکستان مکمل تعاون فراہم کریگی۔ جبکہ صنعتوں کی پیداواری اور درآمدی صلاحیت بڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے۔