اسلام آباد (آن لائن)سینیٹ میں گوادر سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کہدہ بابر نے اپنے علاقے میںبجلی کی فراہمی کے لئے ایوان بالا میں ہاتھ جوڑ دیئے۔ پیر کو ایوان بالا
کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت سڑکوں کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے، یہ بہت خوش آئند بات ہے، اس سے صوبے کے عوام کو سفر کی بہتر سہولیات ملیں گی کیونکہ سڑکوں کی حالت بہت خراب تھی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں ترقیاتی سرگرمیاں جاری ہیں لیکن وہاں کے لوگوں کو بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پینے کے صاف پانی اور دیگر مشکلات کا سامنا ہے، 300 میگاواٹ کا کوئلہ کا پاور پلانٹ لگانے کا بھی کہا گیا تھا لیکن اب اس کے بارے میں بھی متضاد اطلاعات آ رہے ہیںِ، گوادر میں بجلی کی سہولت نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگ بہت پریشان ہیں، وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کہتا کہ گوادر کے شہریوں کو بجلی فراہم کی جائے۔