منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برطانوی وزیراعظم سمیت تمام عہدیداروں کی آمدن، تحائف ظاہر ٗ حیران کن انکشافات

datetime 27  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم سمیت تمام عہدیداروں کی کمائی ، تحائف کا اعلان ، رجسٹر آف ممبرز مالیاتی دلچسپی کی رپورٹ میں بورس جانسن کی تین نئی جائیدادیں، ایک عطیہ، دو ادائیگیاں وغیرہ ظاہر ۔ روزنامہ جنگ میں قاسم عباسی کی خبر کے مطابق برطانیہ نے وزیر اعظم سمیت تمام عہدیداروں کی تمام کمائی ، ادائیگیاں ، تحائف اور فوائد ، جائیدادیں ،

زمینیں اور غیر ملکی سفر کو اپنی تازہ شائع شدہ رجسٹر آف ممبرز مالیاتی دلچسپی کی رپورٹ میں ظاہر کردیا۔ سرکاری رپورٹ کو ماہانہ بنیادوں پر اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور اس میں اراکین پارلیمنٹ کے حاصل کردہ مفادات کی ایک وسیع رینج شامل ہوتی ہے اور اسے عام کیا جاتا ہے تاکہ کچھ بھی راز نہ رہے۔ برطانیہ کے علاوہ اسکینڈی نیویائی ممالک کے آفیشل سرکاری نمائندے، جنہیں پاکستان کی حکمران جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان مثالی قرار دیتے ہیں، سالانہ یا ماہانہ بنیادوں پر بیرونی ممالک کی جانب سے ہر تحفہ یا مہمان نوازی کے اعمال کا بھی اعلان کرتے ہیں۔ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے، 20ستمبر کو شائع ہونے والے ممبران کے مالی مفادات کے تازہ ترین رجسٹر میں، تین نئی جائیدادوں، ایک عطیہ، تنخواہوں کی مد میں دو ادائیگیاں اور انہیں دیے گئے تحائف کے علاوہ پہلے ہی لکھی کئی کتابوں سے رائلٹی کی مد میں 6ہزار پونڈ سے زائد کی رقم ظاہر کردی۔ سویڈن میں سرکاری دفاتر کے عہدیداروں کے لیے تازہ ترین ہدایات کے مطابق 300-400

 

سویڈش کرونر کے برابر قدر سے زیادہ تحائف وصول کرنے والے عہدیدار کو نہیں رکھنے چاہئیں بلکہ وزارت کا سرکاری تحائف کے ذخیرے کے حوالے کرنا ضروری ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں تمام سرکاری ملازمین دنیا بھر سے ان کو دیئے گئے تحائف کا اعلان اور جمع کرانے کے پابند ہیں جو ان کے نیشنل میوزیم زیورخ میں آویزاں ہیں۔ مفادات کے بارے میں برطانیہ کی پالیسی وسیع ہے۔

اپنے مفادات کے ساتھ ساتھ ارکان پارلیمنٹ کو شراکت داروں اور خاندان کے ارکان کے مفادات کا اعلان کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے ، جو رجسٹر میں ظاہر نہیں ہوتے۔ انہیں ایسے مفادات کا اعلان کرنے کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے جن کو ابھی تک مادی شکل نہیں ملی لیکن مستقبل میں مادی شکل ملنے کی توقع ہے۔ برطانیہ کے مفادات کا رجسٹر کسی بھی مالی دلچسپی کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے جو ایک رکن پارلیمنٹ کے پاس ہے، یا کوئی بھی فائدہ جسے وہ حاصل کرتا ہے ، جسے دوسرے لوگ بطور رکن پارلیمنٹ اس کے اعمال یا الفاظ پر اثر انداز ہونے پر غور کر سکتے ہیں۔ اراکین کو اپنی رجسٹریشن کے قابل مفادات میں کوئی تبدیلی 28دن کے اندر درج کرنی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…