منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

گھریلوصارفین کیلئے گیس 270 فیصد مہنگی کرنے کی تیاریاں، عوام میں مزید مہنگائی برداشت کرنے کی ہمت اور سکت نہیں، ظلم در ظلم بند کیاجائے،شہبازشریف کا ردعمل

datetime 25  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ، آن لائن) گھریلو گیس صارفین کے لئے یکم نومبر سے گیس 270 فیصد مہنگی کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق مختلف سلیبز کے گیس بلز میں ساڑھے پانچ سو روپے سے لے کر نو ہزار روپے سے زائد تک اضافہ ہو گا، دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے گیس کی

قیمتوں میں 35 فیصد اضافے کی اطلاعات کی شدید مذمت کی اور حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں میاں شہبازشریف نے کہاکہ آئی ایم ایف کا بجٹ تھا، حکومت اس کی شرائط پوری کر رہی ہے حکومت نے قوم سے ٹیکس فری بجٹ کا جھوٹ بولا تھا، ہم نے جو کچھ کہا آج سچ ثابت ہو رہا ہے ہم نے کہاتھا کہ بجٹ کے بعد مہنگائی اور ٹیکسوں کا نیا سیلاب آئے گا، شہبازشریف نے کہاکہ حکومت نے ہماری بات سچ ثابت کی،گیس کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز اور حکومت کی ایک اورسنگین حماقت ہے،عوام میں مزید مہنگائی برداشت کرنے کی ہمت اور سکت نہیں، ظلم در ظلم بند کیاجائے۔ شہبازشریف نے کہاکہ عمران نیازی اپنی پے درپے حماقتوں سے ملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلے ہیں پہلے ہی گیس، بجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ہوچکا ہے قیمتوں میں مزید اضافہ سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، مسئلہ حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسئلے کا حل ہوتا تو بجلی کے بعد گیس کا گردشی قرض قوم کے گلے نہ پڑتا بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی زندگی مزید جہنم بن جائے گی گیس کی قیمت بڑھنے سے روٹی کی قیمت بڑھے گی، شہبازشریف نے کہاکہ عوام کے بل مزید بڑھ جائیں گے پہلے بھی کہاتھا کہ حکومت معیشت کا نائن الیون کرچکی ہے، اب مہنگائی سے قوم کا تورا بورا بنا رہی ہے مہنگائی جس رفتار سے کی جارہی ہے،

ثبوت ہے کہ حکومت کو معیشت کی الف ب بھی معلوم نہیں قوم کو مہنگائی سے مارنے کا گناہ کرنے کے بجائے عمران نیازی گھر چلے جائیں۔ شہبازشریف نے کہاکہ آٹا چینی گھی دوائی بجلی گیس سمیت ہر چیز مہنگائی کی حدیں توڑ چکی ہے مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، غریب کا جینا حرام ہوگیاہے اسی ہفتے پہلے بجلی میں 5 سے

35 فیصد اضافہ کیاگیا، اب گیس کی قیمت میں 35 فیصداضافے کی تجویز ہے یہ اس ملک کے غیور عوام کے ساتھ ظلم، زیادتی اور سنگین مذاق ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ 141 فیصد گیس کی قیمت حکومت پہلے ہی بڑھا چکی ہے حکومت کا دعوی تھا کہ قیمت بڑھانے سے گیس کمپنیوں کا خسارہ کم ہوگا حقیقت یہ ہے کہ قیمت بڑھانے کے

باوجود گیس کمپنیاں جتنا خسارہ آج کررہی ہیں، تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔ شہبازشریف نے کہاکہ دو سال ہوچکے ہیں لیکن گیس کمپنیاں اپنا آڈٹ کراسکیں اور نہ ہی اپنے اکاونٹس عوام کے سامنے پیش کرسکی ہیں آج دنیا کی سب سے مہنگی ایل این جی پاکستان خرید رہا ہے، جنوبی ایشیامیں بجلی اور گیس بھی سب سے مہنگی پاکستان میں ہے آج دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے اور سب سے کم آمدن بھی پاکستان میں ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…