پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

فواد چوہدری پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی ،ہائیکورٹ کے اقدام سے وفاقی وزیر کے پسینے چھوٹ گئے

datetime 25  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت پیرکو ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر سماعت کریں گے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری پر کاغذات نامزدگی میں

اثاثے چھانے کا الزا م ہے۔ عدالت نے وفاقی وزیر فواد چوہدری و دیگر فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ گزشتہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سابق صدر آصف علی زداری اور فواد چوہدر ی کے خلاف کیس کے حقائق مختلف ہیں اس لئے وفاقی وزیر کے نااہلی کیس کو آصف زرداری کے کیس سے الگ کیا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے کیس الگ کرکے جلد نمٹایا جائے۔دوسری جانب سپریم کورٹ میں رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کے اہلخانہ کی ضمانت منسوخی کے لئے قومی احتساب بیورو (نیب ) کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں۔ سپریم کور ٹ کاتین رکنی بینچ 27ستمبر کو نیب کی درخواستو ں پر سماعت کرے گا جبکہ جسٹس منصورعلی شاہ،جسٹس منیب اختربھی بنچ کاحصہ ہوں گے۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے اویس قادرشاہ اورخورشیدشاہ کی دونوں بیگمات کونوٹسزجاری کردئیے گئے ہیں جبکہ خورشیدشاہ کے بیٹے زیرک شاہ اورپراسیکیوٹرجنرل نیب کوبھی نوٹس جار ی کردیا گیا ہے۔ یاد رہے نیب نے خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں جس میں پی پی رہنما کے اہلخانہ کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…