ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

عالمی معیار کی پچ کیلئے بھارتی ماہرین بھی پاکستانی مٹی استعمال کرنے پر مجبور

datetime 24  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسقط (آن لائن) بھارتی ماہرین بھی انٹرنیشنل معیار کی پچ کے لیے پاکستانی کلے استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے،مختصر طرزکے میگا ایونٹ کا ابتدائی ر ائونڈ 17 اکتوبر کو شروع ہوگا، 6 میچز کی میزبانی 3 روز میں عمان کے شہر مسقط کے الامارات سٹیڈیم میں کرنا ہے

جس کا انتخاب بھارت نے کیا، سٹیڈیم کو انٹرنیشنل معیار کا بنانے کے لیے کام کرنیوالے بھی بھارتی ماہرین ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیلڈ کا درمیانی حصہ پاکستانی کلے سے تیار کیا گیا ہے، یہ زیادہ پرانی بات نہیں ہے جب اس گراو?نڈ میں کرکٹ ایک سیمنٹ پچ پر کھیلی جاتی اور اردگرد ریت تھی، مگر میگا ایونٹ کے میچز کی میزبانی کے لیے اس گراو?نڈ کو انٹرنیشنل معیار میں ڈھالا گیا۔ اس منصوبے پر کام کرنے والے ا?رکیٹیکٹ ڈیزائن کنسلٹنٹ دامودر کاٹی نے کہا کہ جب ہم نے یہاں پر قدم رکھا تو یہ جگہ کسی کلب ہاو?س کا منظر پیش کررہی تھی، ہم نے تزئین و ا?رائش کے لیے ماسٹر پلان تیار کر کے ا?ئی سی سی کے سامنے پیش کیا۔اس کا کہنا تھا کہ عمل درا?مد سے 80 فیصد ضروریات پوری ہوجائیں گی، باقی 20 فیصد کیلئے کچھ چھوٹی سی تبدیلیوں کی ضرورت تھی، ہمارے لیے فکرمندی کی بات وقت کا بہت کم ہونا تھی، منصوبے پر برق رفتاری سے کام شروع ہوا، اس کے لیے 5 ماہ درکار تھے مگر ہم نے 11 ہفتوں میں کردکھایا، اب میگا ایونٹ کی پہلی گیند میں ابھی 3 ہفتوں سے زائد وقت ہے ہمارا 75 فیصد کام مکمل ہوچکا۔ کاٹی کے ساتھ اس منصوبے پر کام کرنے والے روپک ادیشی کا تعلق بھی بھارت سے ہی ہے۔ واضح رہے کہ سٹیڈیم میں جدید طرز کی فلڈ لائٹس نصب کردی گئی ہیں، گھاس لگائی گئی ہے، عارضی سٹینڈز سے تماشائیوں کی گنجائش 4 ہزار تک کردی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…