پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیر خارجہ کا نیوزی لینڈ کے دورے کی منسوخی میں پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کے خدشے کا اظہار

datetime 22  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے کے پیچھے پڑوسی ملک ہو سکتا ہے۔ پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سیکیورٹی سے

مطمئن تھی، اس لیے پاکستان آئی۔انہوں نے کہا کہ میچ سے کچھ لمحات قبل کہا گیا کہ سیکیورٹی خدشات ہیں، سیریز نہیں کھیل سکتے، حالانکہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کو کوئی تھریٹ موصول نہیں ہوئی تھی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بس کے بجائے ہیلی کاپٹر سے اسٹیڈیم پہنچانے کی آفر بھی کی گئی، ٹیم کو واپس بلانے کا فیصلہ ان کے کرکٹ بورڈ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نادرا کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے کمیونٹی کی سہولت کیلئے اقدامات کیئے، ہم نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ‘ایف ایم پورٹل’ کا آغاز کیا ہے۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایف ایم پورٹل ابتدائی طور پر نیویارک سمیت 5 ممالک میں متعارف کرایا گیا، اگلے مرحلے میں ہم 21 ممالک تک ایف ایم پورٹل کو وسعت دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مفاد میں پاکستانی امریکن کمیونٹی موثر کردار ادا کر سکتی ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے معمولی جرائم میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کاوشیں کیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان 4 دہائیوں سے 30 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا آ رہا ہے، پاکستان نے کابل سے انخلاء میں سفارتی عملے اور شہریوں کو معاونت فراہم کی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ہندوستان کے خلاف ڈوزیئر میں تمام ثبوت دنیا کے سامنے رکھے، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کریں۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…