ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

تاجکستان میں وزیراعظم پر طنزیہ شاعری کرنیوالے کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ

datetime 18  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) تاجکستان کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد میں شامل تجارتی مندوبین نے پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے موقع پر شاعری کرنے والے انڈس یونیورسٹی کے چانسلر خالد امین کی وفد میں شمولیت کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پھل اور سبزیوں کے ایکسپورٹ سیکٹر کی نمائندگی کرنے والے وفد میں شامل

پی ایف وی اے کے سرپرست اعلی وحید احمد نے اس صورتحال پر ٹویٹ کرتے ہوئے محل شاعری کی مذمت کی اور خالد امین سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ شاعری کے آغاز پر وفد کے مندوبین اور میزبان بھی حیران تھے تاہم شاعری طول پکڑنے اور وزیر اعظم کو نصیحت پر مندوبین بھی پہلو بدلتے رہے اور سرکاری شخصیات بھی مضطرب دکھائی دیں تاہم وزیر اعظم نے فوری مداخلت کرکے بات چیت کو معاشی اور تجارتی روابط کی طرف موڑ دیا اور وقتی طور پر پیدا ہونے والی بے چینی ختم ہوگئی اور فورم بھرپور طریقے سے آگے بڑھا۔وحید احمد نے کہا کہ وفد میں شامل تمام تجارتی مندوبین نے خالد امین کے اس طرز عمل کی مذمت کی جس کی وجہ سے تجارتی وفد کو ندامت اٹھانا پڑی، وفد میں شامل اراکین نے وزارت تجارت اور متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وفد میں شمولیت کے لیے اہلیت اور سیاسی وابستگی کا خاص طور پر خیال رکھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسے موقع پر جب افغانستان میں تبدیلی سے

پاکستان کے لیے خطے بالخصوص وسط ایشیائی ریاستوں میں نئے امکانات پیدا ہورہے ہیں اہم تجارتی فورم پر اس طرح کی حرکت کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 40 سالہ تنازع کے بعد تمام اقوام پر مشتمل حکومت افغانستان میں امن و استحکام لائے گی، افغان طالبان سے مذاکرات کا آغاز کردیا۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے رہنماؤں اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے تفصیلی ملاقاتیں اور گفتگو کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان حکومت میں تاجک، ازبک اور ہزارہ برادری کی شمولیت کے لیے میں نے طالبان سے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے، 40 سالہ تنازع کے بعد تمام اقوام پر مشتمل حکومت افغانستان میں امن و استحکام لائے گی، یہ نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…