نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ ٗ کرکٹ آسٹریلیا بھی میدان میں آ گیا ٗ اپنے دورہ پاکستان سے متعلق اہم اعلان کر دیا

18  ستمبر‬‮  2021

سڈنی ٗ لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ٗاین این آئی)ترجمان کرکٹ آسٹریلیا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ، ہم نیوزی لینڈ سے بھی اطلاعات کا تبادلہ کریں گے اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیز سے بھی اطلاعات حاصل کریں گے ، جلدز بازی میں دورہ پاکستان سے متعلق فیصلہ نہیں کریں گے ۔ ان کا کہناتھا کہ سیکیورٹی ماہرین کا مشورہ بہت اہم ہو گا ۔آسٹریلیا کو فروری

اور مارچ میں پاکستان میں دو ٹیسٹ میچ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلنے ہیں۔ آسٹریلیا نے 1998 کے بعد پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے ,نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے سیریز کو یکطرفہ طور پر منسوخ کیا۔دوسری جانب انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آئندہ ماہ ہونے والے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستان کے دورے کے بارے میں فیصلہ اگلے 24 تا 48 گھنٹے میں کریں گے۔جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ انگلش کرکٹ بورڈ اپنی سیکیورٹی ٹیم سے پاکستان کے بارے میں رائے حاصل کررہا ہے۔ای سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نیوزی لینڈ کرکٹ کے سیکیورٹی الرٹ سے جڑے فیصلے سے آگاہ ہیں۔ای سی بی نے کہا کہ پاکستان میں گرائونڈ پر موجود ہماری سیکیورٹی ٹیم سے صورتحال سے متعلق آگاہی لے رہے ہیں۔ای سی بی نے کہا کہ ہم آئندہ 48 گھنٹوں میں پاکستان میں انگلش ٹیم کے ٹی 20 میچز کی اجازت دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔انگلش بورڈ کے مطابق نیوزی لینڈ کا سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورہ ختم کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…