منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

فائرنگ ، ن لیگی اہم رہنما کے دو بیٹوں سمیت 9 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

datetime 17  ستمبر‬‮  2021 |

تیمرگرہ (آن لائن) سانحہ طور منگ میں جاں بحق ہونے والے آٹھ افراد کو سپرد خاک کردیا گیا ،15زخمیوں کا علاج معالجہ تیمرگرہ اورپشاور کے ہسپتالوں میں جاری ،تدفین کے دوران رقت اآمیز مناظر دیکھنے کو اآئے ، علاقہ کی فضا ء دوسرے روز بھی سوگوار ،پولیس نے رپورٹ درج کرکے مرحلہ میں موقع پر موجود10افراد کو گرفتار کرلیا ،فریقین نے تاحال ایک دوسرے کے خلاف

آیف آئی اندراج اور دعویداری سے احتراز کیا ہے ، سانحہ طور منگ ایک ہی گھرانے سے سے بیک وقت چار جنازے اٹھنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا ،رقت آمیر مناظر دیکھے گئے واضح رہے کہ جمعرات کی شام دور افتادہ پہاڑی علاقہ طور منگ میں متحارب فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جبکہ مجموعی طور پر 8افراد جاں بحق ہو ئے ،جاں بحق ہونے والوں میں ملک شیرین اکبر ،اُ ن کا بھا ئی شیرگل اور دو بھتیجے سلمان اور حسین خان شامل تھے۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان اللہ خان کے مطابق ابتدا ئی مرحلہ میں جنازے میں موجود دس افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے جبکہ پولیس نے اپنی طر ف سے ایف آئی آر د رج کرکے تفتیش شروع کردی ۔علاوہ ازیں پولیس کی بھاری نفری علاقہ میں امن امان قائم رکھنے کی خاطر موجود ہے ۔واضح رہے کہ متحارب فریقین ملک جہانزیب اور ملک شیر ین اکبر کے درمیان ارضی کا تنازعہ چلاآرہا تھا کہ مقامی جنازے میں توتکرار کے بعد ایکدوسرے پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور 15زخمی ہو گئے۔دریں اثناء مسلم لیگ ن کے صوبا ئی صدر انجنیر امیر مقام کا دورہ لوئیر ،سانحہ طور منگ متاثرین سے اظہار تعزیت کی اور ہمدری کا اظہار کیا ،انجنئر امیر مقام پہلے اپنے پارٹی کے صوبا ئی نایب صدر ملک جہانزیب کے رہایش گاہ گئے اور اُ ن سے بیٹے کے وفات پر ہمدردی کا اظہار کیا ،قبل ازیں وہ پشاور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ملک جہانزیب کے دوسرے زخمی بیٹے ملک دانش کی بیمار پرسی اور مقامی ڈاکٹرز کو بہترین علاج معالجہ کے حوالے سے ہدایات کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…