پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

تمام وسطی ایشیائی ریاستیں سی پیک کے تحت ٹرین اور سڑک سے منسلک ہو جائیں گی اور پورا منظر نامہ تبدیل ہو جائیگا،فواد چوہدری کا دعویٰ

datetime 16  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوشنبے(این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ تمام وسطی ایشیائی ریاستیں اس منصوبہ کے تحت ٹرین اور سڑک سے منسلک ہو جائیں گی اور پورا منظر نامہ تبدیل ہو جائے گا، عالمی دنیا افغانستان میں طالبان حکام کے ساتھ ایگریمنٹ کر کے چلتی ہے تو اس میں افغانستان اور دنیا کا فائدہ ہوگا، اگر ہم نے افغانستان کو موجودہ صورتحال میں راستے میں چھوڑ دیا تو اس سے مسائل پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے اکنامک وژن کے تحت ہم سی پیک کو وسطی ایشیائی ریاستوں سے منسلک کرنا چاہتے ہیں، افغانستان کے معاملہ سے پہلے بھی ہم وسطی ایشیائی ریاستوں پر اس بارے میں زور دیتے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ازبکستان کے ساتھ ٹرانس مزار شریف ٹرین اور روڈ نیٹ ورک منصوبے کے تحت ہم گوادر اور کراچی کو مزار شریف کے راستے پہلے تاشقند اور اس کے بعد دوشنبے اور قازقستان سے ملانا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ تمام وسطی ایشیائی ریاستیں اس منصوبہ کے تحت ٹرین اور سڑک سے منسلک ہو جائیں گی اور پورا منظر نامہ تبدیل ہو جائے گا، ہمیں پوری امید ہے کہ افغانستان میں صورتحال بہتر ہوگی، قازقستان کے صدر کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات میں بھی افغانستان کی صورتحال پر بات ہوئی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان یا تو استحکام کی طرف چلا جائے گا یا مکمل نقصان کی طرف۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عالمی دنیا افغانستان میں طالبان حکام کے ساتھ ایگریمنٹ کر کے چلتی ہے تو اس میں افغانستان اور دنیا کا فائدہ ہوگا۔ وفاقی وزیر نے بتایاکہ اگر ہم نے افغانستان کو موجودہ صورتحال میں راستے میں چھوڑ دیا تو اس سے مسائل پیدا ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…