پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران نیازی اب تمہیں بنی گالہ گھر اور زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، نواز شریف

datetime 16  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی اب تمہیں بنی گالہ گھر اور زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، کہتا تھا خودکشی کرلوں گا آئی ایم ایف سے بھیک نہیں مانگوں گا، اب بھاگ بھاگ کرایک ایک بلین ڈالر کی بھیک مانگ رہے ہیں، نیازی نے بجلی، پٹرول، گھی، چینی، کھاد،

ڈالر جس چیز میں ہاتھ ڈالا کئی گنا مہنگی کرکے سونا بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لندن سے ویڈیو لنک نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں بہاولپور ڈویڑن کے تنظیمی عہدیداروں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مریم نواز، پرویز رشید، احسن اقبال، خرم دستگیر، رانا ثناء اللہ، اویس لغاری نزہت صادق ودیگر سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں بہاولپور ڈویڑن میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نوازشریف نے پارٹی کارکنان سے خطاب کا آغاز شعر سے کیا کہ یہ حادثات نہ سمجھیں ابھی کہ پست ہوں میں، شکستہ ہو کے بھی، ناقابل شکست ہوں میں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میں کوئی تکبر یا غرور کی بات نہیں کررہا، بلکہ عزم کی بات کررہا ہوں، اللہ کے فضل سے ہمارے بزرگ، نوجوان، دوست،مائیں بہنیں اگر یہی جذبہ قائم کرلیں تو میں لکھ کر دینے کو تیار ہوں کہ پاکستان بدل جائے گا،پاکستان غاصبوں سے آزاد ہوجائے گا، پاکستان جس مقصد کیلئے بنایا گیا تھا وہ مقصد پورا ہوجائے گا، پھر پاکستان ترقی کی منازل اور عروج کی طرف چل پڑے گا۔ انہوں نے کہا عمران خان مٹی میں ہاتھ ڈالے تو سونا بنا دیتا ہے، چینی میں ہاتھ ڈالا تو 50 روپے سے 100 روپے فی کلو پر پہنچا دی، سونا بنا دیا بجلی میں ہاتھ ڈالا، 9 روپے یونٹ سے 22 روپے پر پہنچا دیا بجلی سونا بن گئی، گھی میں ہاتھ ڈالا 160 کلو سے 350 روپے فی کلو کرکے سونا بنا دیا،

ڈالر میں ہاتھ ڈالا تو 100 روپے سے 170 روپے کا ہوگیا سونا بن گیا۔ کھاد میں ہاتھ ڈالا تو 2200 روپے کی بوری سے بڑھا کر 7000 ہزار بوری کرکے سونا بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ کہتا تھا پٹرول مہنگا ہو جائے تو وزیراعظم چور ہے، بجلی، دوائیاں مہنگی ہو جائیں تو وزیراعظم چور ہے، ملکی قرضے بڑھ جائیں تو وزیراعظم چور ہے،

کہتا تھا میں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، خودکشی کروں گا لیکن بھیک اور پیسے نہیں مانگوں گا، اب بھاگ بھاگ کر آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں ایک ایک بلین ڈالر کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں۔ حال یہ ہے پتا نہیں لگتا کہ بنی گالہ اور زمان پارک کی رسیدیں کہاں ہیں؟ کدھر ہیں بنی گالا کی رسیدیں کہاں ہے زمان پارک کے گھر کی جو تزئین آرائش کی ہے اس کی رسیدیں، عمران نیازی اب تمہیں رسیدیں دینا ہوگی؟

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…