پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

جمائما نے ایک بار پھر پاکستانیوں سے مدد طلب کر لی

datetime 16  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی رکشے میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں مداحوں کو اپنی فلم کے لیے پاکستانی رکشے کی ضرورت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

جمائما نے اپنے ٹوئٹ میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی افراد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہم لندن میں بنائی جانے والی فلم کے لیے پاکستانی اسٹائل کے رکشے کی تلاش میں ہیں۔جمائما کے ٹوئٹ کے مطابق، انھیں اگلے ہفتے جمعے اور ہفتے کے روز شوٹنگ کے لیے پاکستانی رکشے کی ضرورت ہوگی۔جمائما نے برطانیہ میں پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر کوئی اس حوالے سے کسی کو جانتا ہو یا کسی کے پاس رکشا ہوتو ان کی مدد کرے۔جمائما کے ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے احتشام الحق نامی صارف نے ٹوئٹ کیا کہ وہ برمنگھم میں ایک ایسے شخص کو جانتے ہیں جو اس حوالے سے ان کی مدد کرسکتا ہے،جمائما نے صارف کے ٹوئٹ کا ریپلائی کرتے ہوئے ان سے رابطے کی معلومات طلب کیں جس پر احتشام نے جمائما کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نمبر شیئر کرنے کے بجائے ای میل ایڈریس دینے پرہی اکتفا کیا۔خیال رہے کہ جمائما کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ انھیں کس فلم کے لیے پاکستانی رکشے کی ضرورت ہے تاہم کچھ ماہ قبل برطانوی پروڈیوسر نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کی شْوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…