استعفیٰ اس لئے دیا کیونکہ۔۔۔ بولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کے بعدوقار یونس کا پہلا انٹرویو

16  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ مصباح نے استعفیٰ دیا تو میرا عہدہ رکھنے کا جواز نہیں بنتا تھا، اس سے پہلے کہ ہمیں نکالا جاتا ہم نے خود استعفیٰ دیدیا، کوویڈ 19 بھی استعفیٰ دینے کی ایک وجہ بنا، صرف ہم نہیں بدلے پورا

کرکٹ بورڈ بدلا ہے، نئی ٹیم آتی ہے تو اپنے نئے لوگ لے کر آتے ہیں۔ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ ٹیم سلیکشن میں میرا کبھی کردار نہیں رہا، لوگ یہ سمجھتے رہے کہ سلیکشن میں میرا ہاتھ ہوتا تھا، مجھے اور مصباح کو اندازہ ہوگیا تھا کہ کیا ہونے والا ہے۔وقار یونس نے کہا کہ رمیز راجا پہلے چیئرمین ہیں جو کرکٹ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم باصلاحیت ہے، کچھ کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور کچھ کی فٹنس اچھی نہیں ہے۔سابق بولنگ کوچ پاکستان ٹیم نے کہا کہ اس وقت کسی پر تنقید کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں، شعیب ملک اس وقت سب سے فٹ کھلاڑی ہیں، اعظم خان میں ٹیلنٹ ہے۔وقار یونس نے کہا کہ سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے سے میرا کوئی لینا دینا نہیں تھا، کسی کھلاڑی کو عمر زیادہ ہونے کے بہانے نکالنا زیادتی ہے، کپتان کس کو بنانا ہے یہ چیئرمین کا استحقاق ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عاقب جاوید کو تو کوچنگ کے بارے میں بولنا ہی نہیں چاہیے، ٹیلنٹ نچلی سطح اور فرسٹ کلاس کرکٹ سے آتا ہے، دو برس میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حسنین کو ہم نے تیار کیا ہے۔سابق بولنگ کوچ نے کہا کہ آئندہ بھی موقع ملا تو کرکٹ بورڈ میں جاب کے لیے اپلائی کروں گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…