اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ این این آئی)این سی او سی کی ہدایات پر پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والوں کو کل سے ٹرینوں کا ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کل سے ایک ڈوز اور 15اکتوبر تک مکمل ڈوز لگوانے والوں کو ہی سفر کی جازت ہو گی ۔ واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے 15 ستمبرسے کوروناویکسین کی ایک خوراک اور 15 اکتوبرسے مکمل ویکسی نیشن کے بغیرمسافروں کوٹکٹ نہ جاری کرنیکا اعلان کردیا ہے ۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشنزپرایس او پیزکے مطابق چیکنگ کا نظام بنایاگیاہے، 15 ستمبرسے کورونا ویکسین کی ایک خوراک اور15 اکتوبر سے مکمل ویکسی نیشن کروانیوالے ہی ٹرین پر سفر کرسکیں گے۔ترجمان ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے ملازمین کیلئے بھی 15 ستمبرتک کورونا ویکسین کی ایک اور15 اکتوبرتک دوسری خوراک لگوانا لازم ہے ۔