جمعہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2025 

وفاقی وزیر فخر امام کا قریبی رشتہ دار بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ اگیا، ملزم کے بااثر ہونے پر ایکسین کا مقدمہ درج کرانے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ

datetime 15  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھنگ(آن لائن)شاہ جیونہ فیسکو حکام نے وفاقی وزیر فخر امام کے قریبی رشتہ دار کو بجلی چوری کرتے ھوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا تاہم ملزم کے با اثر ھونے کی وجہ سے ایکسیئن جھنگ مدثر شیخ مقدمہ درج کرانے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہے ہیں تاکہ انکی نوکری محفوظ رہے جبکہ اصل ملزم کو بچانے کیلئے ملزم کے کسی نوکر پر تمام ملبہ ڈالے جانے کی کوششوں کا بھی انکشاف ہواہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سید فخر امام اور عابدہ حسین کے قریبی رشتہ دار چئیرمن یونین کونسل شاہ جیونہ شہر سید چراغ حسن کو بڑے پیمانے پر بجلی چوری کرتے ہوئے واپڈا حکام نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے۔ ایکسیئن جھنگ مدثر علی شیخ کی زیر نگرانی فیسکو شاہ جیونہ سب ڈویژن میں ایس ڈی او علی عدنان انجم ،لائن سپریڈنٹ محمد عمران،محمد اقبال انجم ڈویژنل چیرمین جھنگ،ملک حق نواز اعوان، ایم آئی غلام عباس منگن ،چوہدری حق نواز نلیرہ،سید امیر حسین شاہ کا بجلی چوروں کے خلاف بڑا اپریشن جاری ہے ۔واپڈا حکام نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چیئرمین یونین کونسل شاہ جیونہ شہر کے گھر چھاپہ مارا جہاں پر مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہو رہی تھی اس پر کاروائی کرتے ہوئے واپڈا حکام نے رنگے ہاتھوں بجلی چوری پکڑ لی۔ یاد رہے کہ ملزمان سابقہ وزیر داخلہ مخدوم فیصل صالح حیات کے قریبی رشتہ دار ہیں اور شاہ جیونہ سادات سے تعلق رکھتے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے واپڈا حکام کی اس کاروائی کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ایس ڈی او واپڈا علی عدنان کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔شاہ جیونہ خاندان کے بجلی چور کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی قریبی تعلقات میں کیونکہ وزیر خارجہ کی سگی بہن کی اسی خاندان میں شادی ہوئی ھے

اور یہ پورا خاندان ملزم کو بچانے کے لئے سرگرم ھے۔واقعہ کی اطلاع وٹس ایپ کے ذریعہ وزیر توانائی حماد اظہر کو بھی دی گئی ھے جبکہ تمام میڈیا پر یہ خبر گردش کررہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ملزم ایک طویل عرصے سے بجلی چوری میں مصروف تھا یہ خاندان پانی چوری میں بھی ملوث رہا۔انکے خلاف پانی چوری کے متعدد مقدمات متعلقہ تھانہ قادر پور میں درج ھیں۔ بجلی چوری کے حوالے سے ایکسیئن جھنگ مدثر شیخ سے رابطہ کیا گیا تو موصوف نے کہا کہ کاروائی جاری ھے جب ان سے سوال کیا گیا کہ 30 گھنٹے گزر جانے کے باوجود پرچہ کیوں نہیں کرایا گیا تو انہوں نے فون بند کردیا۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…