اسلام آباد (آن لائن) نئی افغان حکومت نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کر کے ملکی ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے پروازوں کی اجازت طلب کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت شہری ہوابازی کی طرف سے سول ایوی ایشن کو خط لکھاگیا ہے جس میں افغانستان کی
ایئر لائنزآریانااورکام ایئرکی پاکستان کیلئے شیڈول پروازوں کے لیے اجازت مانگی گئی۔پروازوں کی اجازت دونوں ممالک میں ایم اویوکی بنیاد پرمانگی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہیکہ امریکی فوجیوں نے انخلا کے وقت کابل ائیرپورٹ کی تنصیبات تباہ کردی تھیں، قطر نے کابل ایئرپورٹ پر ہوابازی کی تکنیکی سہولیات بحال کیں۔