جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

بش، اوباما اور بل کلنٹن افغان تارکین وطن کی مددکرنے پر متحد ہو گئے

datetime 15  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) تین سابق امریکی صدور باراک اوباما، بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش نے امریکا آنے والے افغان تارکین وطن کی مدد کیلئے بنائے گئے گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویلکم ڈاٹ یو ایس کے نام سے قائم کئے گئے مشاورتی گروپوں کے اتحاد میں سابق امریکی صدور اور ان کی بیویاں بھی خدمات سرانجام دیں گی۔

سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش اور ان کی اہلیہ لارا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہزاروں افغان شہری دنیا کو محفوظ کرنے کیلئے ہمارے ساتھ صف اول میں کھڑے رہے اور اب انہیں ہماری مدد کی ضرورت ہے۔اس گروپ کا مقصد افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد امریکا پہنچنے والے تارکین وطن افغانوں کی مدد کرنا ہے۔ ویلکم ڈاٹ یو ایس نے بتایا کہ وہ افغانستان سے فرار ہونے والے افغانوں کی مدد کریں گے۔ویلکم ڈاٹ یو ایس نامی کونسل کی حمایت اب تک 280 سے زائد بڑی شخصیات اور بڑے کاروباری ادارے کرچکے ہیں جن میں مائیکروسافٹ کارپوریشن، اسٹار بکس کارپوریشن، سی وی ایس ہیلتھ کارپوریشن وغیرہ شامل ہیں۔بائیڈن انتظامیہ افغانستان سے نکلنے والے شہریوں کو امریکا میں آباد کرنے کیلئے رضاکاروں کی مدد حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ویلکم ڈاٹ یو ایس کی حمایت اور افغان خاندانوں کو نئی زندگی شروع کرنے کیلئے مدد پر فخر محسوس کرتے ہیں۔بش نے تنظیم کے بارے میں ایک بیان میں کہا۔’’ ہمیں ویلکم ڈبلیو یو ایس اور افغان خاندانوں کو آباد ہونے میں مدد کرنے کے کام پر فخر ہے۔ ہم اپنے نئے افغان پڑوسیوں اور باقی دنیا کو یہ دکھانے کے لیے تیار ہیں کہ کس طرح ایک خوش آئند اور فراخدلانہ جذبہ ہمارے ملک کو بہت بڑا بنا دیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…