کولمبو( آن لائن) بھارت کے خلاف اپنے کیریئر کی بہترین بائولنگ کرنے والے سری لنکن فاسٹ بائولر لاستھ ملنگا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ 38 سالہ بولر نے 30 ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کی اور 33.45 کی اوسط سے 101 وکٹیں حاصل کیں۔ون ڈے انٹرنیشنل
کرکٹ میں ملنگا نے 226 میچز کھیلے اور 28 کی اوسط سے 338 کھلاڑیوں کو ا آئوٹ کیا۔ ان کی بہترین بولنگ بھارت کے خلاف تھی جس میں انہوں نے 38 رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو انؤٹ کیا۔مختصر طرز کی کرکٹ کے ماہر مانے جانے والے لاستھ ملنگا نے 84 میچز کھیلے اور 107 وکٹیں حاصل کیں۔