اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات نشریات فواد چودھری نے کہا آئندہ سال فائیو جی کےآغاز کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ رواں سال میں پاکستان کی ویب سائٹ پر 10لاکھ حملے ہو ئے ہیں ہم نے اس حوالے سے ایک جامع سائبر سیکیورٹی نظام پر کام جاری رکھا ہوا ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ سال سے5جی کاآغازکردیا جائے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا احترام اپنی جگہ تاہم شخصیات کے سیاسی کردار پر بات کرنا پسند نہیں تو اپنا کنڈکٹ غیر سیاسی رکھیں۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دیں گے، بحیثیت ادارہ الیکشن کمیشن کی حیثیت مسلمہ ہے ،لیکن شخصیات غلطیوں سے مبراء نہیں اور تنقید شخصیات کے کنڈکٹ پر ہوتی ہے ادارے پر نہیں۔