جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

چینی بینک کا پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ پر یادگاری سکے جاری کرنے کا اعلان

datetime 14  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین کا مرکزی بینک پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر 16 ستمبر کو یادگاری سکے جاری کرے گاچینی میڈیا کے مطابق یادگاری سیٹ میں ایک سونے کا سکہ اور ایک چاندی کا سکہ ہو گا ،دونوں سکوں میں قومی نشان

، ملکوں کے نام اور جاری ہونے کا سال درج ہو گا۔سکے کی الٹی طرف پر مختلف تصاویر ، فرقوں ، چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر سرگرمیوں کے لیے لوگو “1951-2021” اور چینی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ایک لائن لکھی ہو گی کہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔بینک کیمطابق سونے کا سکہ ، آٹھ گرام خالص سونے پر مشتمل ہے اور اس کی قیمت 100 آر ایم بی (تقریبا15.43 ڈالر) اور30 گرام وزن کا حامل خالص چاندی کیسکے کی قیمت 10 آر ایم بی ہوگی ۔اس کے پچھلی طرف چین میں ٹمپل آف ہیون اور پاکستان کا قلعہِ لاہور نمایاں ہے۔ یہ آرائشی شکلوں جیسے جِنکگو کے درختوں ،ہمالیائی صندل کے درختوں کی شاخوں اور پتوں کے امتزاج کے ساتھ نظر آئیں گے۔سونے اور چاندی کے سکے جاری کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد بالترتیب تین ہزارسے دس ہزار ہوگی۔یاد رہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ اور جون 2021 میں 70 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…